وزیر خزانہ کی سربراہی میں این ایف سی کا 11 واں اجلاس، مالی صورتحال پر بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔
این ایف سی کے اجلاس میں سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہیں جب کہ پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران اجلاس میں موجود ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اپنی مالی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ اجلاس میں چاروں صوبے بھی 10،10 منٹ کے لیے اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ طے کرنے کے لیے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول اور ٹائم لائنز طے ہوں گی۔
دوسری جانب وزارتِ منصوبہ بندی نے وسائل کی تقسیم کے دو نئے طریقہ کار پر تجاویز وزیراعظم کو پیش کردی ہیں، پہلی تجویز قابل تقسیم محاصل سے دہشتگردی کے خلاف جنگ، واٹرسکیورٹی، سول آرمڈ فورسز اور آزاد کشمیر وگلگت بلتستان کے گرانٹس کے لیے ڈھائی فیصد کٹوتی کی ہے جس کے بعد ساڑھے 57 فیصد صوبوں اور ساڑھے 42 فیصد وفاق کو ملے گا۔
دوسری تجویز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اخراجات قابل تقسیم محاصل سے پہلے نکال لیے جائیں جس سے 2030 تک وفاق کے وسائل میں 11 سے 12 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
صوبوں کے درمیان این ایف سی کی تقسیم میں آبادی کا وزن کم کرکے ریونیو جنریشن، زرخیزی اورForest Cover جیسے عوامل کو بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ اجلاس میں صوبوں کی بات سنیں گے اور اپنی صورتحال صوبوں کے سامنے رکھیں گے، اجلاس میں پاکستان فرسٹ کے جذبے سے بیٹھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراین سی سی آئی اے کیس: سلمان اعوان اور صارم علی کی ضمانت مسترد، دونوں ملزمان گرفتار این سی سی آئی اے کیس: سلمان اعوان اور صارم علی کی ضمانت مسترد، دونوں ملزمان گرفتار نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی کرغزستان کے صدر سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرغز صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش امریکا میں گرفتار مبینہ پاکستانی دراصل افغان شہری نکلا، دفتر خارجہ کی وضاحت متنازع ٹویٹس کیس میں نیا موڑ، اہم شخصیت کا ایمان اور ہادی کی وکالت کرنے کا فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف سی پر بریفنگ اجلاس میں کے لیے

پڑھیں:

گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس شروع

—فائل فوٹو

گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔ 

مشیر خزانہ خیبر پختونخواہ مزمل اسلم بھی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہیں، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال بھی این ایف سی میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

اجلاس میں سندھ اور کے پی وزراء اعلی بطور صوبائی وزیر خزانہ شرکت کر رہے ہیں جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے وزراء خزانہ اجلاس میں شریک ہیں۔ 

چاروں صوبوں کے پرائیوٹ ممبران بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ پنجاب سے پرائیوٹ ممبر کے طور پر ناصر کھوسہ اجلاس میں شریک ہیں۔

بلوچستان سے شعیب نوشیروانی پرائیوٹ ممبر کے طور پر اجلاس میں شریک ہیں جبکہ سندھ سے پرائیوٹ ممبر ڈاکٹر اسد نے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

واضح رہے کہ آٹھواں، نواں اور دسواں این ایف سی کمیشن بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف پروگرام پر عمل یقینی بنانے کیلیے صوبوں کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیر خزانہ
  • وزیر خزانہ کی زیرصدارت گیارہواں این ایف سی اجلاس جاری
  • گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس شروع
  • وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کیلئے قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
  • گیارہواں این ایف سی اجلاس آج، ایجنڈا جاری
  • گیارہواں این ایف سی اجلاس کل طلب، وفاق اور صوبوں کی مالی پوزیشن زیرِ غور آئے گی
  • گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس کل ہو گا
  • قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس کل ہو گا، ایجنڈا جاری ، پاکستان فرسٹ کے جذبے سے بیٹھیں گے : وزیر خزانہ
  • پی آئی اے نجکاری معاملہ، بڈر کمپنیز کو تازہ صورتحال پر بریفنگ