پشاور:

خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ کے حوالے سے بھارٹی میڈیا کے خبروں کو پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے غلط خبریں پھیلا کر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے جبکہ بانی چئیرمین اور ان کی اہلیہ کی طبیعت ٹھیک اور وہ ہشاش بشاش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی چئیرمین اور بشریٰ بی بی ٹھیک اور صحت مند ہیں، بانی چئیرمین ہشاش بشاش ہیں، بانی چئیرمین اور ان کی اہلیہ کو ناحق قید کیا ہوا ہے، انہیں ان کے حقوق نہیں دیے جا رہے ہیں، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اس پر ہمارے تحفظات بھی ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی میڈیا بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا ہے اور پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے بھارتی میڈیا غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی چئیرمین اور ان کی اہلیہ کو جلد رہا کیا جائے، ان کے خلاف جعلی پرچے  کاٹے گئے ہیں اور فسطائیت کی جارہی ہے، ان کے ساتھ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے اور انہیں حقوق نہیں دیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی چئیرمین اور اور ان کی اہلیہ بھارتی میڈیا علی امین

پڑھیں:

 عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں گنڈاپور کے پھر وارنٹ جاری کر دئیے 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیراعلی کے پی کیخلاف کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری کئے اور سابق وزیراعلی خیبرپی کے کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں، اڈیالہ جیل حکام
  • شیر افضل مروت نے کے پی ہاوس میں علی امین گنڈا پور سے بیٹے کے ہمراہ ملاقات کا دلچسپ واقعہ سنا دیا 
  • بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں: جیل حکام
  • عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وفات کی افغانی اور بھارتی افواہ؛ جیل سپرنٹنڈنٹ کی وضاحت آگئی
  • علیمہ خان کی جانب سے اظہار تشویش کے بعد عمران خان  کی صحت کے حوالے سے اڈیالہ  جیل  حکام کا بیان سامنے آگیا
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے اڈیالہ جیل کی رپورٹ سامنے آ گئی
  •  عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں گنڈاپور کے پھر وارنٹ جاری کر دئیے 
  • اسلام آباد: علی امین گنڈا پور کے گرفتاری کے احکامات جاری
  • شراب و اسلحہ برآمدگی مقدمہ،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری