data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مانچسٹر:   مانچسٹر ایئر پورٹ پر 1.3 بلین پاؤنڈ کے خطیر بجٹ کے منصوبے نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔برٹش ایئر ویز، اتحاد ایئر لائن اور دیگر ایئر لائنز نے اپنے آپریشنز کو ٹرمینل 1 اور 3 سے ٹرمینل 2 پر منتقل کر لیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مانچسٹر ایئر پورٹ پر پہنچنے والے تقریباً 32 ملین مسافروں میں سے تقریباً ایک چوتھائی نئے ٹرمینل 2 کا استعمال کریں گے جسے طویل ترین منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد ایک اہم کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔ریان ایئر لائن واحد ہو گی جو ٹرمینل 1 اور 3 کے اگلے سال سے ہائبر ہونے تک ٹرمینل 1 کی مکمل بندش تک کام کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایمریٹس اور ایزی جیٹ کی پروازیں بھی رواں ہفتے منتقلی کا عمل مکمل کر چکی ہیں۔ٹرمینل 1 کے کئی بڑے حصے ٹرمینل 2 فنکشنل ہونے کے بعد بند کر دیے گئے ہیں۔

عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جی بی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد حکومت تحلیل

گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد حکومت تحلیل ہوگئی۔

جسٹس ریٹائرڈ یار محمد جی بی کے نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کردیے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسمبلی انتخابات نگران حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس آئی ایف سی کی بلیو اکانومی سے مستفید ہونے کی حکمت عملی تیار 
  • ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟
  • کراچی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، 7 پروازیں منسوخ
  • ٹرمپ کے امن منصوبے کیساتھ آگے بڑھنےکیلئے تیار ہیں، ولادیمیر زیلنسکی
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت مداخلت، غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا
  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا
  • پاک بحریہ کا مکمل مقامی تیار اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
  • جی بی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد حکومت تحلیل
  • گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت آئینی مدت مکمل ہونے پر تحلیل