لاہور:

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ویژن کو امریکی کانگریس نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزا اور قابل ستائش ہے۔ امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری سے متعلق اقدامات کو سراہا ہے۔

عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا اور جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا گیا ہے۔ امریکی قانون سازوں نے بھی اعتراف کیا کہ مریم نواز کے اقدامات امریکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کا پرکشش موقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے اعتراف کیا ہے کہ مریم نواز بھٹوں سے جبری مشقت ختم کرکے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا  کررہی ہیں۔ خط میں اعتراف کیا گیا کہ مریم نواز کا یہ عمل غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ہے۔ امریکی قانون سازوں نے واضح کیا کہ پنجاب مستقبل میں اقتصادی تعاون کا دروازہ ثابت ہوسکتا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز حکومت کے ویژن کو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے۔ مریم نواز بھرپور محنت اور ذمہ داری سے فرائض سرانجام دے رہی،اسی لیے دنیا کو ان کے کام نظر آرہے ہیں۔ مریم نواز کا کام اور ان کے فلاحی منصوبے عالمی سطح پر ان کی پہچان بن رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی کانگریس نے میں مثال قرار دیا امریکی قانون کہ مریم نواز نے کہا

پڑھیں:

امریکی کانگریس کی طرف سے مریم نواز کو خطوطی اعتراف، حکومتی اقدامات کو سراہا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: امریکی کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر حکومت کی حالیہ اقدامات کی تعریف کی ہے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ امریکی کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کی تحسین کی ہے اور ان کی کامیابیوں کے حوالے سے خط لکھ کر سرکاری سطح پر اظہارِ اعتراف کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے خط میں خاص طور پر اینٹوں کے بھٹوں کو جدید طرز پر منتقل کرنے کے منصوبے کی تعریف کی ہے اور اسے جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے، ماحولیات کے تحفظ اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، جنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم نواز کا اینٹ بھٹوں کو جدید بنانے کا ماڈل خطے میں ایک مثال بن چکا ہے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں: عظمیٰ بخاری
  • امریکی کانگریس نے بھٹوں کی جدیدکاری پر وزیرِ اعلیٰ کے اقدامات کو سراہا : عظمیٰ بخاری
  • جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات پر امریکی کانگریسس نے مریم نواز کو اعزازی خط لکھ دیا
  • امریکی کانگریس کی طرف سے مریم نواز کو خطوطی اعتراف، حکومتی اقدامات کو سراہا گیا
  • امریکی کانگریس کا مریم نواز کو خط، حکومتی اقدامات کی تعریف
  • امریکی کانگریس ارکان کا مریم نواز کے نام خط، اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر تعریف
  • امریکہ سے مریم نواز کے نام خط آگیا ، تعریفوں کے پل باندھ دئیے
  • امریکی کانگریس ارکان کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط
  • امریکی کانگریس کا مریم نواز کو خط، ویژنری اقدامات کو سراہا