ہر حکومت اپنے مفادات کے لیے آئین میں ترامیم کرتی آئی ہیں،علامہ احمد لدھیانوی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) گزشتہ دنوں میں پارلیمنٹ میں ہونے والی ایک آئینی ترمیم جو 27ویں ترمیم کے نام سے معروف ہے اس خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے مرکزی سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے میڈیا سے گفتگو اور ہنگورجہ کے قریب جامع مسجد صدیق اکبر گڈیجی میں 73ویں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی ترمیم نہیں ہے اس سے پہلے بھی ملک کے آئین میں متعدد مرتبہ ہوتی رہیں ہیں ہر حکومت نے اپنے حالات کواوراپنے مفادات کو سامنے رکھ کرکیں ہیں یہ آئین 1973کا تھا یہ متفقہ آئین تھا اس کے اوپر ملک کے تمام سیاسی ،مذھبی جماعتوں کے لیڈروں کی متفقہ دستخط تھی موجود اعتماد کی تھی متفقہ آئین پاکستان اسلامی آئین متفقہ تھا باربار ترمیم کرکے رہنانہیں دیا تمام متفقہ تھا دنیا کی کوئی بھی تبدیلی نہیں کرسکے ہیں ہیں وہ قرآن پاک آئین ہے اس کو نافذ کیا جائے اسلام میں کسی کو استثنیٰ نہیں ہے امیر المومنین کو استثنیٰ نہیںہے انہوں نے مزید کہا کہ استثنیٰ کا مطلب ہے کسی کو کوٹو کسی کو مارو ،قبضہ کرو ملک میں عدلیہ کا نظام ہونا چاہیے پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا ہے پاکستان باقی رہے گا ہرسازش ناکام ہوگئی دنیا بھر کے مسلمان متحد ہوجائیں سیرت النبی کانفرنس کو عبدالجبار حیدری ،عبدالواحد صدیقی ، ثناء اللہ حیدری ،عبدالکریم مری ،عبدالحمیدحیدری،رفیق احمدحیدری،سیدرشید شاہ بخاری،جمیل احمد صدیقی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن محبت کا پیغام دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔(جاری ہے)
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔