الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن مقامی حکومت کے انتخابات کے لیے سرکاری افسران، عدلیہ یا سرکاری ادارے سے ریٹرننگ آفیسر (آر او )، ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر ( ڈی آر او ) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (اے آر او ) تعینات کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی حکومت کی معیاد مکمل ہونے کے 120 دن کے اندر الیکشن کرانے کا پابند ہے لیکن اس کے باوجود اسلام آباد میں 2021 کے بعد سے اب تک الیکشن نہیں ہو سکے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن

پڑھیں:

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان ; شیڈول کی تیاری کا حکم

سٹی 42: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر  پر الیکشن کمیشن نےمحفوظ فیصلہ جاری کر دیا 

الیکشن کمیشن نے  اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان  کردیا ۔ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم آئین اور قانون سے متصادم قرار  دے دیا ۔

 فیصلہ  کے مطابق خواتین سمیت دیگر مخصوص نشستوں پر انتخابات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نہیں کروا سکتا،انتخابات کے لیے ڈی آر او، آر او اور دیگر عملہ تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

الیکشن کمیشن اپنے افسران عدلیہ یا انتظامیہ میں سے الیکشن عملہ تعینات کرے گا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سرکاری افسر کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔الیکشن کمیشن  نے  متعلقہ ونگ کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تیاری کا حکم دے دیا

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان
  • الیکشن کمیشن کا وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان ; شیڈول کی تیاری کا حکم
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان