واناکیڈٹ کالج میں چھپے تمام دہشت گرد مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-01-14
پشاور /وانا /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن /اے پی پی)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان کے علاقے وانا میں کیڈیٹ کالج میں چھپے تمام دہشت گردوں کوحملے کے دوسرے روزکامیاب آپریشن کرکے ہلاک کردیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈیٹ کالج پر حملے میں ملوث خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، عمارت میں داخل ہونے والے 4 دہشت گردوں کو کامیاب آپریشن کے بعد ہلاک کردیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق کالج کی بلڈنگ کو میں بارودی سرنگ کے خطرے کے پیش نظر کلیئرنس کا عمل جاری ہے، کامیاب آپریشن کے دوران کیڈٹ کالج کے کسی بھی طالبعلم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔قبل ازیں سیکورٹی فورسز نے کیڈیٹ کالج کے اندر پھنسے تمام 650 طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کیا اور پھر آپریشن کا فائنل راؤنڈ شروع کیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک خارجیوں کا تعلق افغانستان سے تھا، یہ لوگ ٹیلی فون پر مسلسل افغانستان سے ہدایات لے رہے تھے، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے تھے جو کہ کیڈٹس کی رہائش گاہوں سے بہت دور تھی۔واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔ دھماکے سے کالج کا مرکزی گیٹ منہدم، قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے دو خارجیوں کو موقع پر جہنم واصل کر دیا تھا۔ سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ معصوم قبائلی بچوں پر حملہ اور دہشت گردوں کا اسلام سے یا پاکستان کی عوام کی خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکورٹی ذرائع
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ کیا اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 نومبر کو خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کیں جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ کیا، جس کے نتیجے میں آٹھ بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ مزید 12 خوارج مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔