2025-07-25@22:34:45 GMT
تلاش کی گنتی: 991

«ویڈیو وائرل»:

    کراچی: ایف بی آر افسر کی کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلانے اور میڈیا سے بدتمیزی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، سینیٹر فیصل واوڈا نے ویڈیو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے افسر کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سماجی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کالے شیشے والی ایک گاڑی کو روکا جس پر نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی بعدازاں گاڑی سے ایف بی آر کا ایک افسر نکل آیا جس نے غیرقانونی اقدامات کے باوجود بازپرس پر میڈیا کو دیکھ کر ان سے بدتمیزی کی، کیمرا چھیننے کی کوشش کی، بدتمیزی کی جو میڈیا ورکرز نے ریکارڈ کرلی۔ ویڈیو سامنے...
    قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے نوجوان نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مصر کے شہریوں نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر سمندر میں ڈال دیا اس امید کے ساتھ کہ یہ فلسطینی بچوں تک پہنچ جائے۔ مصری شہری کا کہنا ہے کہ مصر کے بچوں کی غزہ کے بچوں کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے، امید ہے یہ کھانا ضرور پہنچے گا۔ View this post on Instagram A post shared by عبدالرحمٰن العباسی (@adujee388) وائرل ویڈیو میں نوجوان کہہ رہا ہوتا ہے کہ اے میرے پیارے غزہ والو مجھے معاف کر دو، خدارا مجھے معاف کر دیں۔ مصری...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان نے اپنے عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی کے خلاف بولنے سے قبل دس بار سوچا کریں۔ربیکا خان ان دنوں اپنے شریک حیات حسین ترین کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔بعض ویڈیوز اور تصاویر میں ربیکا خان اور ان کے شوہر کو عمرے کی ادائیگی کے دوران سیلفی لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور ان کی ویڈیو کوئی ریکارڈ کرتا دکھائی دیا۔علاوہ ازیں ٹک ٹاکر اور ان شریک حیات کی...
    اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اپنے مشہور فنکار دوستوں سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔ شوبز انڈسٹری میں قریبی دوستیاں معمول کی بات ہیں اور ہانیہ عامر کے کئی فنکاروں سے دوستانہ تعلقات مشہور ہیں۔ ایک وقت تھا جب ہانیہ نوجوان اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ سیر سپاٹے کرتیں اور موج مستیاں کرتی نظر آتی تھیں اور ان کی قریبی دوستی پر انڈسٹری میں بھی بات کی جاتی تھی۔ تاہم جون 2021 میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ہانیہ عامر، عاشر وجاہت اور ان کے بھائی نائل کو میوزک پر لپ سنکنگ کرتے اور بظاہر انتہائی بےتکلف انداز میں ساتھ لیٹے ہوئے دیکھا گیا مگر ان کا یہ انداز مداحوں اور...
    ایرانی میڈیا کے مطابق یونانی جزیرے سائروس پر 150 سے زائد مظاہرین نے جزیرے کی بندرگاہ پر احتجاج کیا، فلسطینی پرچم لہرائے اور غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر یونان میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے ایک اسرائیلی بحری جہاز کا محاصرہ کر لیا اور صہیونی کو بندرگاہ چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یونانی جزیرے سائروس پر 150 سے زائد مظاہرین نے جزیرے کی بندرگاہ پر احتجاج کیا، فلسطینی پرچم لہرائے اور غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا جس کے بعد اسرائیلی سیاحوں کو لے جانے والا ایک کروز بحری جہاز اپنے مسافروں کو اتارے بغیر واپس روانہ ہو گیا۔   مظاہرین نے بینرز اٹھائے...
    پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین جو حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھے ہیں۔ ان دونوں اپنے شریک حیات کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے عمرے کی تصاویر، ویڈیوز اور وی لاگ بھی شیئر کیے ہیں۔ بعض ویڈیوز میں ربیکا خان اور ان کے شوہر کو عمرے کی ادائیگی کے دوران سیلفی لیتے ہوئے اور ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی کوئی تیسرا شخص بھی ان کی ویڈیوز ریکارڈ کر رہا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔   View this post on...
    اسلام آباد: فیض آباد انٹرچینج کے قریب 21 جولائی کو پیش آنے والے ایک تشویشناک واقعے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک انسپکٹر نے ریسکیو 1122 کے ایمبولینس سٹاف کے ساتھ بدسلوکی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ ایمبولینس کے عملے سے الجھ کر ہاتھا پائی کر رہا ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے حکام نے اسلام آباد کے ایس ایس پی ٹریفک کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کے رویے اور ایمرجنسی کور کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی شکایت درج ہے۔ مراسلے کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آن وے ایمرجنسی کال موصول...
    جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ماضی کی طرح اب بھی اپنی فٹنس برقرار رکھے ہوئے ہیں، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں انہوں نے زبردست فیلڈنگ کرکے شائقین کو حیران کر دیا۔ لیجںڈز لیگ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یوسف پٹھان نے عمران طاہر کی گیند پر باؤنڈری کی طرف شارٹ کھیلا لیکن فیلڈنگ پر موجود ڈی ویلیئرز نے بھاگتے ہوئے کیچ تھامنے کی کوشش کی۔ ڈی ویلیئرز نے یوسف پٹھان کا کیچ تو پکڑ لیا لیکن ان کا جسم باؤنڈری سے ٹکرانے لگا تھا جس پر انہوں نے گیند اپنے ساتھی فیلڈر کی طرف اچھال دی۔ https://www.facebook.com/reel/1408068017083629?rdid=9WADs80LnSqsf7yC&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1GCRo58yL1%2F سریل ایروی نے گیند کو ہوا میں بلند ہوتے دیکھ کر ڈائیو مار...
    لاہور (نیوز ٍڈیسک)معروف ٹک ٹاکر ایمل محمود مغل نے ایک نئی متنازعہ ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جس میں وہ اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے کھلے عام قانون کو چیلنج کرتی نظر آ رہی ہیں۔ سائبر کرائم ڈائریکٹوریٹ (CCD) کی جانب سے لاہور میں خطرناک ماضی رکھنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیے جانے کے دوران یہ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایمل محمود احمد مغل ایک ہینڈ گن کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔ ویڈیو میں وہ پرسکون انداز میں اپنی گود میں پستول رکھ کر بیٹھی ہیں، جو کہ واضح طور پر حکومتی احکامات اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق، یہ عمل نہ صرف CCD کے قواعد...
    پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے گزشتہ دنوں صابری قوالوں کے لرزہ خیز قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی رہنماؤں کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔ منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوبیان میں کہا کہ جس بے دردی سے صابری خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا گیا، وہ نہ صرف ناقابلِ برداشت ہے بلکہ انسانیت کے خلاف ظلم کی بدترین مثال بھی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے سانحات پر وہ تمام آوازیں وہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سماجی کارکنان کہاں ہیں جو دہشتگردوں کو مارنے پر بھی شور مچاتے ہیں؟ اداکار کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا صرف مخصوص حالات...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب کی تربیلا جھیل پر پیراگلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کو عمر ایوب نے خود اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کیا، جس کے بعد وہ مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیلنے لگی۔ موجودہ سیاسی تناؤ، پارٹی کے اندرونی اختلافات اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے غیرواضح امکانات کے باوجود عمر ایوب کی یہ سرگرمی عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جن میں تنقید کا پہلو غالب ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے سنجیدہ حالات میں ایک اپوزیشن لیڈر کا یوں تفریحی مشغلوں...
    بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے لپ فلرز ختم کروانے کی وجہ بتادی۔ معروف بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور منفرد اندازِ کے فیشن کے لیے مشہور عرفی جاوید نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے لپ فلرز ختم کروالیے ہیں۔ ویڈیو میں ان کے ہونٹ سوجے ہوئے دکھائی دیے، جس کے بعد یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔ عرفی نے بتایا کہ ان کے فلرز "اپنی جگہ سے ہٹ گئے تھے” اس لیے انہوں نے انہیں حل کروانے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں عرفی نے لکھا کہ "یہ فلٹر نہیں ہے، میں نے اپنے فلرز ختم کروادیے ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ خراب ہوچکے تھے۔...
    — بھارت کے شہر ممبئی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے پٹ بُل نسل کے کتے کو ایک 11 سالہ بچے پر چھوڑ دیا۔ یہ ہولناک مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق واقعے کے دوران بچہ ایک رکشے میں بیٹھا ہوا تھا جب مالک نے اپنے امریکی نسل کے پٹ بُل کو اس کے قریب چھوڑ دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا پہلے تو خاموشی سے بچے کے پاس بیٹھا رہا، لیکن چند لمحوں بعد اچانک حملہ آور ہو کر بچے کو شدید زخمی کر دیا۔ واقعے کی سب سے افسوسناک بات یہ تھی کہ...
    فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے، شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلئے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل...
    ملزمان کی شناخت کررہے ہیں ، واقعہ عید الا ضحی کے دنوں میں پیش آیا ، بلوچستان حکومت ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری ہے ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کررہے ہیں مبینہ غیرت کے نام پر بلوچستان میں فائرنگ کرکے ایک خاتون اور مرد کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ حکومت بلوچستان شاہد رند نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی، واقعہ...
    اسلام آباد:مولانا طارق جمیل کی سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ملائیشیا کی ایک مسجد میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی بھرپور حمایت پر مبنی تقریر کی ویڈیو کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی اسلام آباد:معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ملائیشیا کی ایک مسجد میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی بھرپور حمایت پر مبنی تقریر کی ویڈیو کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کے مترجم نے ویڈیو کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو جعلی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کی پرانی آڈیو کو حالیہ...
    ضلع وسطی کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کے تیموریہ تھانے کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کولوٹ لیا۔ منگل کی صبح سویرے ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلیے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران  موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین...
    راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ بد تمیزی کی ویڈیو سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ای سی جی ڈیپارٹمنٹ میں عملے نے مریضوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور مریضوں کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔ اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں موقع پر موجود عملے کو مریضوں کے ساتھ الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسپتال عملے کی نامناسب رویے کی وڈیو بنانے پر عملہ ایک مریض سے الجھ پڑا، اسپتال عملے نے مریضوں کے ٹیسٹ کرنے سے انکار کردیا۔ اسپتال انتظامیہ نے آر آئی سی میں پیش آئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اور کہا کہ  واقعہ اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا ہے، واقعہ کی مکمل...
    اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پُرانی لاش کو ابتدا میں اہل خانہ نے وصول کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد میں بھائی اور بہنوئی کراچی سے میت کو لاہور لے گئے تھے۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے والد نے جب ابتدا میں لاش وصول کرنے سے انکار کیا تو سوشل میڈیا پر ملا جلا رجحان سامنے آیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اُٹھائے تھے کہ اداکارہ نے ایسا کیا جرم کیا تھا جس پر ان کے والد نے لاش وصول نہ کرنے کا اتنا بڑا اقدام اُٹھایا۔ لاہور کے قبرستان میں تدفین کے بعد حمیرا کے چچا نے میڈیا کو بتایا کہ والدین شوبز میں کام کرنے کے فیصلے سے خوش نہیں تھے۔  ممکنہ طور پر...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی میں حاملہ خواتین نے سیاستدان کی جانب سے ہیلی کاپٹر بھیجنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے گاؤں کی سڑک بنوانے کا مطالبہ کردیا۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر لیلا ساہو کی جانب سے گاؤں کی خستہ حال سڑک بنوانے کے مطالبے پر بی جے پی کے ایم پی راجیش مشرا کا جواب تنازع کا سبب بن گیا ہے۔ اپنی ویڈیو میں لیلا ساہو نے حکام سے سوال کیا تھا کہ میں اور دیگر خواتین حاملہ ہیں جب ہمارا ڈیلیوری کا وقت آئے گا تو ہم اسپتال کیسے پہنچیں گے؟ جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ راجیش مشرا نے انہیں ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ View this post...
    لاہور میں بارش کے کھڑے پانی کی ویڈیو بنانے والے شخص کے کیمرے میں آکر پنجاب حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گالیاں دینے والے شخص نے گرفتاری کے بعد اپنے کیے پر معافی مانگ لی۔ شہری نے بارش کے کھڑے پانی کی ویڈیو بنانے والے شخص کے کیمرے میں اچانک آکر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حکومت پنجاب کو برا بھلا کہنا شروع کردیا تھا۔ چچا نے جو زبان استعمال کی وہ قابلِ مذمت ہے لیکن اس طرح معافی کی ویڈیوز بنوا کر آپ خود اپنا مذاق بنواتے ہیں۔ اگر ان کے ادا کئے گئے الفاظ قانون کے مطابق قابلِ گرفت تھے تو آپ مقدمہ چلاتے یہ ویڈیو بنوا کر کیا حاصل ہو گا؟ pic.twitter.com/WVTc0VePeY — Iqrar ul...
    وفاقی وزیر مصدق ملک منے گلگت بلتستان کے علاقے دیامر میں کالے ریچھ پر مبینہ تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جنگلی حیات سے بدسلوکی ناقابل برداشت حرکت ہے جس پر قانونی کارروائی ہوگی۔ A disturbing video has emerged from Diamer, Gilgit-Baltistan, showing a Himalayan black bear being brutally tortured and thrown off a cliff by unidentified individuals. The incident has sparked widespread outrage, with many demanding immediate action from wildlife authorities and… pic.twitter.com/Vv4jUOB1Mo — Ibex Media Network (@IbexMedianetwrk) July 10, 2025 مصدق ملک نے واقعے سے متعلق گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر سے بھی رابطہ کیا...
    وزیر داخلہ کی ہدایت ، چیئرمین سی ڈی اے کی پھرتیاں،، پلاننگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی جناح اسکوائر پراجیکٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو کو مشکل میں ڈال دیا ،، سوریج لائن کی بندش ، بحالی کی وجوہات ،ویڈیوز ، تفصیلات سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن )وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے انجنیئرنگ ونگ کے جناح اسکوائر پراجیکٹ کی دن رات مانیٹرنگ بھی کی ،، لیکن اس پراجیکٹ کی خامیاں چند ماہ میں آشکار ہونا شروع ہو گئیں ،، اس ضمن میں انجئیرنگ ونگ ، ٹھکیدار ، پلاننگ ونگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی جناح...
    اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی تدفین لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤں کے قبرستان میں کردی گئی جہاں اُن کے چچا نے میڈیا سے گفتگو میں کئی انکشافات کیے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں حمیرا کے چچا محمد علی نے بتایا کہ حال ہی میں میری بہن کا انتقال ہوا تھا اور ہم سب بہت دکھ اور رنج کی حالت میں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حمیرا سے کافی عرصے سے رابطہ نہیں تھا اور ہمیں اُس کے گھر کے بارے میں بھی کچھ پتا نہیں تھا۔ حمیرا کے چچا نے مزید بتایا کہ وہ شوبز میں نام کمانا چاہتی تھی، اسی لیے کراچی گئی تھی لیکن والدین اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ چچا محمد علی...
    امریکا میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس نے عوام کو دو حصوں میں بانٹ دیا ہے۔ ریاست کنساس سٹی کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک ہوٹل ملازم نے ایک گاہک کی بیوی کو “خوبصورت” کہہ دیا، جس پر شوہر آپے سے باہر ہوگیا۔ یہ معمولی سی بات دیکھتے ہی دیکھتے ایک زبردست جھگڑے میں بدل گئی، اور وہاں موجود لوگوں نے اس کا ویڈیو کلپ بنا کر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دیا، جو اب لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو کے مطابق واقعہ اس وقت شروع ہوا جب ہوٹل کا ایک ملازم نہایت عام اور تعریفی انداز میں اس شخص کی بیوی کو خوبصورت کہتا...
    یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔ یوٹیوب نے اپنی پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں 15 جولائی سے اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد غیر مستند، دہرائے گئے اور بڑے پیمانے پر تیار کردہ اے آئی مواد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ یہ اقدام ان کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گیا ہے جو اپنی ویڈیوز میں اصل تخلیقی مواد کے بجائے ٹیمپلیٹس یا AI ٹولز کا استعمال کرتے ہیں۔ یوٹیوب کی آفیشل اپ ڈیٹ کے مطابق پلیٹ فارم ایسی ویڈیوز کو ہدف بنائے گا جو دوسروں کے مواد کی نقل پر مبنی ہوں یا جن میں معمولی ترمیم کر کے انہیں نئے انداز...
    حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)حیدرآباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے پولیس موبائل، وائرلیس اور کیپ کا استعمال کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔(جاری ہے) پولیس اہلکار نے ٹک ٹاکر فہمیدہ کی تھانہ حسین آباد کی حدود میں ویڈیو بنائی اور وائرل ہونے کے بعد پولیس نے موقف دینے سے انکار کردیا۔اعلی حکام نے پولیس وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
    علامتی فوٹو  لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کو سوشل میڈیا پر جانور کو مار کر ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے لاہور میں پیش آنے والے افسوناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خانسہ حسین نامی خاتون کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گھر میں موجود پرندوں اور جانوروں کو وائلڈ لائف اور متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا ذہنی توازن متاثرہ لگتا ہے جس پر اسے مینٹل اسائلم میں منقتل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون سوشل میڈیا پر جانوروں کو مار کر عوام کو جانور خریدنے پر زور بھی ڈالتی تھی، ملزمہ...
    پشاور: ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے الزام میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر صوابی کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ویمن یونیورسٹی صوابی کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر صوابی اور وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر صوابی نے بغیر اجازت ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو اپنے ذاتی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی،...
    معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف نے دوسری شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ عمران اشرف نے حال ہی میں اپنے پروگرام کے دوران مداح کی جانب سے پوچھے گئے دوسری شادی کے سوال پر ردعمل دلچسپ دیا۔ ایک خاتون مداح نے ان سے پوچھا، "آپ دوبارہ شادی کب کر رہے ہیں؟ ہم آپ کو دوبارہ خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔” اس سوال پر مسکراتے ہوئے عمران نے جواب دیا، "کیا میں آپ کو خوش نظر نہیں آ رہا؟” خاتون نے مزید کہا کہ وہ ان کی زندگی کے اُس پہلو کی بات کر رہی ہیں جو وہ سب سے چھپاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر ہنسانے والے لوگ اندر سے اُداس ہوتے ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DL4gz82Mef8/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== عمران اشرف نے جواب دیا، "پھر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکساس: امریکا کی جنوبی ریاستوں نیو میکسیکو اور ٹیکساس میں موسلا دھار بارشوں اور شدید سیلابی صورتحال نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک، متعدد لاپتا اور درجنوں مکانات صفحۂ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں نیو میکسیکو کے علاقے روئیڈوسو (Ruidoso) میں سیلابی ریلے کو پورے کے پورے گھر بہاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مقامی حکام کے مطابق اس علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3.5 انچ (تقریباً 8.8 سینٹی میٹر) بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث قریبی دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک 20 فٹ سے تجاوز کر گئی۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ...
    یوٹیوب نے 15 جولائی سے اپنے مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس سے بہت سارے صارفین کو اس پلیٹ فارم سے ہونے والی کمائی سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ یوٹیوب کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد غیر مستند، غیر معیار اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائے جانے والی ویڈیوز کو روکنا ہے۔ یوٹیوب اب صرف ایسے مواد کو مونیٹائز کرے گا جس میں اصلیت، تخلیقی محنت اور انسانی عمل دخل واضح ہو۔ یہ بھی پڑھیے: عدالتی حکم پر بلاک ہونے والے 27 یوٹیوب چینلز تک کیا وی پی این کے ذریعے رسائی ممکن ہے؟ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ نئے اصول ان ویڈیوز کو نشانہ بنائیں گے جو آج کے دور میں ‘غیر مستند’ سمجھی جاتی...
    اسلام آباد  کے شریف آباد نالے میں گرنے والے نوجوان محسن کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا جب کہ شریف آباد  گلبرگ اور دریائے سواں کے قریب  پولیس اور ریسکیو ٹیمیں تلاش میں مصروف ہیں۔  عینی شاہدین  نے کہا کہ محسن نے نالے میں گرنے کے بعد خچھ فاصلے ہر کنارے سے لگنے کی کوشش کی تھی، مقامی افراد نے کہا کہ صبح سے شریف آباد نالے میں پانی خا بہاو بہت زیادہ ہے جو ابھی تک جاری یے۔ گزشتہ روز نالہ کورنگ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے موٹر سائیکل سوار پانی کے ریلے میں بہہ گیا تھا۔ ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ نالے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کہوٹہ کے سرکاری اسپتال میں خواتین کی خفیہ اور نامناسب ویڈیوز بنانے کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCA) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔حکام کے مطابق یہ واقعہ اسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں دو ملازمین نے مبینہ طور پر خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں۔ دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے موبائل فونز اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے، جو 7 روز میں...
    پاکستان شوبز کے مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں فہد مصطفیٰ کو ایک سندھی ڈرامے میں کردار ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیونکہ سندھی فہد کی مادری زبان ہے اس لئے وہ با آسانی محض 7 سے 8 برس کی عمر میں سندھی زبان میں بنے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔  سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر فہد مصطفیٰ کی حالیہ رنگ و روپ کا موازنہ کر رہے ہیں کیونکہ بچپن کی اس ویڈیو میں فہد کا رنگت کافی گہری ہے جبکہ اب وہ بےحد گورے ہوچکے ہیں۔  https://www.instagram.com/reel/DL2At9PMS0V/?utm_source=ig_web_copy_link صارفین کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے شہری کی ویڈیو وائرل ہونے پر غفلت برتنے والے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے جانے والے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بارے میں پتا چلا ہے کہ شہری کو گھسیٹنے کا یہ واقعہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اس وقت پیش آیا، جب سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے پلوسی روڈ اور تہکال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نالہ کورنگ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے موٹر سائیکل سوار پانی کے ریلے میں بہہ گیا۔ ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نالے پر بنائے گئے پُل سے لوگ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گزار رہے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے جب کہ نالہ کورنگ کے کنارے کچے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ نالہ کورنگ کے قریب رہنے والوں کو نالے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پہلے مزاحمت پھر مفاہمت، مذاکرات سے بہتر صورتحال نکل آتی ہے: پرویز الہٰی
    نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے  تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں عملے کی غیر اخلاقی حرکات بے نقاب کردی۔ این سی سی آئی اے  نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں تعینات دو ملازمین کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری حدود میں غیر اخلاقی سرگرمیوں اور قابل اعتراض ویڈیو مواد بنانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تحقیقات کا آغاز انکوائری نمبر 1541/25 کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ شکیل احمد (ریڈیولوجسٹ)  اور زین العابدین (وارڈ سرونٹ) نے THQ اسپتال کہوٹہ میں اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون مریضہ کے ساتھ ریڈیالوجی وارڈ میں شدید غیر اخلاقی عمل کیا۔ واقعے کے دوران شکیل احمد...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے شہری کو گھسیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا تھا، شہری کو قابو نہ کرنے پر ٹریفک اہلکار کو معطل کیا گیا ہے۔
    ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی وفات کے بعد ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ شوبز دنیا میں پائی جانے والی منافقت پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شوبز انڈسٹری کی شکایت کرتی نظر آئیں۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ انہیں شوبز میں کیا چیز سب سے زیادہ نا پسند ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’شوبز انڈسٹری میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو منافق ہیں‘۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش فلیٹ سے برآمد، پڑوسی کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ انہوں...
    یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 15 جولائی 2025 سے اپنی مونیٹائزیشن پالیسیز میں نمایاں تبدیلیاں لا رہا ہے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد پلیٹ فارم پر موجود خودکار، بار بار دہرائے گئے اور کم معیار کے مواد کو محدود کرنا ہے تاکہ اصلی اور تخلیقی مواد کو فروغ دیا جا سکے۔ کس قسم کی ویڈیوز پر مونیٹائزیشن بند ہوگی؟ یوٹیوب کے مطابق وہ ویڈیوز اب مونیٹائز نہیں ہو سکیں گی جو خودکار طریقے سے تیار کی جاتی ہیں یا جن میں کوئی ذاتی یا اصل انداز شامل نہیں ہوتا۔ اس میں درج ذیل اقسام شامل ہیں: ۔ وہ ویڈیوز جو روبوٹک آواز کے ذریعے پیش کی جائیں اور انسان کا کوئی ذاتی تاثر یا بیانیہ شامل نہ ہو۔ ...
    پشاور میں ٹریفک اہلکاروں کی محنت کش کو گاڑی کیساتھ لٹکا کر لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔  رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ریڑھی بان کو حراست میں لینے کے دوران واقعہ پیش آیا۔  ٹریفک اہلکار گاڑی کیساتھ غریب محنت کش کو زبردستی گھسیٹتے ہوئے لے گئے،  غریب محنت کش کیساتھ غیر مناسب رویے پر چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے نوٹس لے لیا اور ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا۔ اس کے علاوہ اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا۔  
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بلوچستان کی سرکاری گاڑی کو سیر و تفریح کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اور گاڑی استعمال کرنے والے افراد دوسروں کو ویڈیو بنانے سے منع کر رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سرکاری گاڑی استعمال کرنے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لی گئی ہے اور اس کا استعمال ذاتی سیرو تفریح کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے کوئی چیک اینڈ بیلنس رکھا ہوا ہے کہ قوم کے ٹیکس...
    کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیر کاز کی سرگرم رکن مشعال ملک نے ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان وانی آج بھی زندہ ہے اور آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی مشعال ملک نے کہا کہ سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی شہادت کی چادر اوڑھ گیا کشمیر آج بھی برہان کی للکار سے گونج رہا ہے اور وہ صرف ایک فرد نہیں بلکہ ہر کشمیری کی امید ایک تحریک اور زندہ نظریہ ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ برہان نے بندوق نہیں اٹھائی بلکہ شعور...
    دبئی کا انفراسٹرکچر پوری دنیا میں مشہور ہے اور یہاں بہت کچھ ایسا ہے جو دنیا میں کہیں دیکھنے کو نہیں ملتا۔ حال ہی میں دبئی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون کے ذریعے کار کو واش کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا کہ دبئی 2032 میں رہ رہا ہے اور ایسا دنیا میں پہلی بار ہوا ہے کہ ڈرون کو گاڑیاں صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دبئی میں اب گاڑیاں فلائنگ کار واشرز سے صاف ہوتی ہیں، کیونکہ گاڑی کو ہاتھ لگا کر دھونا پرانی بات ہو چکی ہے۔ صارف نے مزید لکھا کہ...
    کیرالا: بھارتی ریاست کیرالا میں محکمہ جنگلات کی ایک دلیر خاتون افسر ڈاکٹر جی ایس روشنی نے 18 فٹ لمبے خطرناک کنگ کوبرا کو مکمل مہارت کے ساتھ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔  یہ واقعہ آنچومرتھوموٹ نامی علاقے میں پیش آیا جہاں یہ دیو قامت سانپ ایک چشمے میں تیرتا ہوا پایا گیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر موقع پر پہنچنے والی فاریسٹ افسر روشنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ انتہائی پرسکون انداز میں ایک چھڑی اور مخصوص بیگ کی مدد سے سانپ کو قابو میں لا رہی ہیں۔ کئی منٹ کی محنت اور خطرناک صورتحال کے باوجود، انہوں نے بغیر کسی نقصان کے کنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست کیرالا کے جنگلات سے گھرے ایک علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مقامی چشمے کے صاف شفاف پانی میں ایک خطرناک سانپ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔حیرت اور خوف کے ملے جلے جذبات میں گھرے مقامی افراد نے فوری طور پر محکمہ جنگلات سے مدد کی اپیل کی۔ چند ہی گھنٹوں میں یہ واقعہ نہ صرف مقامی میڈیا بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا، جس کی وجہ وہ حیران کن ویڈیو بنی جس میں ایک خاتون اہلکار تن تنہا 18 فٹ لمبے کوبرا سانپ کو قابو میں لاتی دکھائی دیتی ہیں۔اس ویڈیو میں نظر آنے والی باہمت خاتون ڈاکٹر جی ایس روشنی، محکمہ جنگلات میں کئی...
    بھارتی ریاست کیرالا میں چشمے کے پانی میں خطرناک سانپ کی موجودگی سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چشمے کے شفاف پانی میں خطرناک کوبرا سانپ کو تیرتا دیکھ کر مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کو  اطلاع دی تھی۔ جس پر محکمہ جنگلات نے ایک خاتون اہلکار ڈاکٹر جی ایس روشنی کو ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجا جنھوں نے بہادری کی مثال قائم کردی۔ خاتون اہلکار نے ایک چھڑی کی مدد سے 18 فٹ لمبے سانپ کو پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے چند منٹوں میں ہی قابو میں کرلیا۔ مقامی آبادی نے تالیاں بجاکر خاتون اہلکار کی مہارت اور بہادری کی داد دی۔ ان کے اس کارنامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
     بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں ںے اپنے بچوں کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ وائرل ویڈیو ایک پروگرام کی ہے جس میں پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی شرکت کی تھی جس میں انہوں ںے شاہ رخ خان سے پاکستان کے متعلق سوال کیا تو اداکار نے انکشاف کیا کہ میں 15 سے 17 سال کی عُمر کے درمیان اپنے والد کے ہمراہ پاکستان آیا تھا۔ اور پشاور، سوات، لاہور اور کراچی گھومنے گیا تھا۔  انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں اپنے بچوں کو بھی وہاں لے کر جا سکوں گا۔ شاہ رخ پاکستان...
    لاہور (اوصاف نیوز) کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی ویڈیووائرل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ کمسن بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی. حادثے کے بعد شہریوں نے بچے کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کیا۔ لاہور میں کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے.رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ ایس...
    بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی ہمشکل قرار دی جانے والی حسینہ زرین خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کترینہ کیف سے آٹوگراف لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ زرین خان نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر وہ یادیں ایک بار پھر تازہ ہو گئیں۔ مجھے بالکل وہ لمحہ یاد ہے جب ہم فلم ریس کے پریمیئر میں شامل تھے ایک دوست نے ہمیں فلم کے پاسز دلوائے تھے اور ہم نے وہ جادوئی لمحہ قریب سے محسوس کیا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت میں صرف ایک مداح تھی اور کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک دن خود فلم انڈسٹری کا...
    لاہور میں  شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی چھاونی چوکی نادر آباد، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  کی۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او جنوبی چھاونی دانیال یونس اور چوکی انچارج نادر آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہحبس بیجا میں رکھ کر تشدد کرنے والے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزمان میں مرکزی ملزم مدثر بھٹی، بابر اور الہی بھٹی شامل ہیں، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس کو کھانا کھانے کے بہانے الہی...
    لاہور میں  کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں  درج کر لیا گیا۔ کمسن بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچلنے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، حادثے کے بعد شہریوں نے بچے کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کیا۔ ایکسپریس نیوز نے شہریوں کے ہاتھوں بچے کی درگت بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔ کار حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جاں بحق نوجوان امین اور شدید زخمی...
    لندن(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ان کے نواسے، ننھے عالیار کو اپنے نانا سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پاکستانی کرکٹ کا شاید ہی کوئی ایسا مداح ہو جو شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کو نہ جانتا ہو، ایک ماضی کے اسٹار رہ چکے ہیں، جب کہ دوسرے موجودہ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر ہیں، دونوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے داماد ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی سے ہوئی ہے، جس سے...
    لندن: انگلش کرکٹر جو روٹ نے 12 سالہ نابینا مداح روی سے ملاقات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔  ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز سابق انگلش کپتان جو روٹ ننھے مداح روی سے خصوصی طور پر ملنے آئے جہاں انہوں نے اسے دستخط شدہ انگلینڈ کی شرٹ اور گلوز تحفے میں دیے اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ’’اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہو، اور سپورٹ کا شکریہ‘‘۔ روی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم کرکٹ کے پرجوش مداح ہیں جو اسٹیڈیم میں باقاعدگی سے میچ دیکھنے آتے ہیں۔ اس موقع پر روی اور جو روٹ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا، روی نے جو روٹ سے سوال پوچھا کہ "کیا آپ کو 400 سے زیادہ کا...
    اسپین کے مایورکا ائیرپورٹ پر ایک غیر معمولی واقعے نے مسافروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جب ایک نجی ائیرلائن کی پرواز میں غلطی سے فائر الارم بج اٹھا۔ اس غیر متوقع صورتحال میں گھبراہٹ کا شکار ہو کر کئی مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مانچسٹر جانے والی پرواز کے دوران فائر الارم بج اٹھا۔ مسافروں نے گھبراہٹ میں جہاز سے چھلانگ لگانا شروع کردی، حالانکہ حقیقت میں کوئی آگ نہیں لگی تھی۔ اس دوران پیدا ہونے والی افراتفری میں متعدد مسافر معمولی چوٹوں کا شکار ہوئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ائیرلائن نے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کررہی ہے جس کے بارے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ پاکستان کے کسی شہر کی ہے، ویڈیو کو ’ایکس‘ پر بنے( Dr. Xia Khan) اکاؤئٹ پر شیئر کیا گیا، اس ویڈیو کے کیپشن میں پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران کو نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’’ پنجاب حکومت پاکستان! مبینہ طور غیرقانونی روڈ پر ریڑھی لگانے پر اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ غصہ میں آگئیں۔ کیپشن کی تحریر میں سوال اٹھا گیا کہ ’’ کیا اسسٹنٹ کمشنر کسی شہری کو اس طرح تھپڑ مارنے کا مجاز رکھتی ہے؟ کیا کوئی قانون اس کو شہری...
    لاہور  میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا رہا جسے لاہور پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا کررہا ہے، خاتون کا کمسن بیٹا خوفزدہ ہوکر آگے کی جانب بھاگا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، واقعے پر قانونی کارروائی عمل...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ ماتم کرتے دکھائی دے رہے، شاہنواز دھانی کی ویڈیوز کے سامنےآنے پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان پر تنقید کررہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق محرم کی عزاداری یا ماتم (حسین علیہ السلام) ہر سال زیادہ تر شیعوں لوگ کرتے ہے، عزاداری ایک رسم ہے جس میں شہید کربلا حسین بن علی کی شہادت اور سنہ 680ء میں پیش آنے والے واقعہ کربلا کی یاد میں ماتم کیا جاتا ہے اور ان کی یاد منائی جاتی ہے۔ عزاداری میں مجلس، ماتم ،جلوس ہر ایک عمل شامل ہے اورذاکر،خطیب،نوحہ خوان،ماتمی،مجلس کا بانی اور سننے والا ہر ایک عزادار...
    اسکرین گریب وزیرِاعظم شہباز شریف نے وطنِ عزیز واپسی سے قبل خانکندی میں  ترک صدر طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ چہل قدمی کی۔تینوں رہنما اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی اور خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے۔ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا جسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر دیکھا اور سراہا جا رہا ہے۔غیر رسمی گفتگو کے دوران آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخی عمارتوں سے متعلق بتایا۔ تینوں رہنماؤں نے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، وزیرِ اعظم شہباز شریف کو گاڑی چلا کر...
    ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر معافی مانگ لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سرِعام ہتھیاروں اور ڈالا کلچر کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اسلحے سے لیس گارڈز کے ساتھ سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دیے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا۔ کاشف ضمیر نے اپنے بیان میں اس عمل کو "بےوقوفی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اس حرکت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ وہ نہ تو...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان آرمی کی خاتون افسر ایمان درانی کی ایک ولولہ انگیز تقریر پر مبنی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ فوجی وردی میں ملبوس ایمان درانی کے خطاب نے عوامی توجہ حاصل کر لی، جس میں انہوں نے شہریوں سے جذباتی انداز میں سوال کیا: “یہ مت پوچھیں کہ ملک نے آپ کے لیے کیا کیا، یہ پوچھیں کہ آپ نے ملک کے لیے کیا کیا؟” یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور ہزاروں صارفین نے اسے شیئر کیا، تبصرے کیے اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں ایمان درانی قوم سے اپیل کرتی نظر آئیں کہ وہ شکایتیں کرنے کے بجائے اپنے فرائض کو پہچانیں اور...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص چلتی ہوئی ٹرین کے دروازے میں کھڑا موبائل فون استعمال کر رہا ہے۔ جسے ٹرین کے باہر کھڑے شخص نے انتہائی مہارت سے نیچے گرایا اور لے کر فرار ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین انتہائی تیز رفتاری سے چل رہی ہے جبکہ ریلوے ٹریک پر کھڑے ایک شخص نے ربڑ کا پائپ ٹرین کے دروازے میں کھڑے نوجوان کے ہاتھ پر مارا جس سے اس کے ہاتھ سے موبائل نیچے گر گیا اور نیچے کھڑے شخص نے بھاگ کر وہ موبائل اٹھا لیا۔ یہ بھی پڑھیں: نام میں ’دتا‘ کی جگہ ’کتا‘ لکھنے پر شہری کا انوکھا احتجاج، بھونکتے ہوئے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان آرمی کی خاتون افسر ایمان درانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہوں نے ایک دھواں دار خطاب کرتے ہوئے شہریوں سے سوال کیا کہ یہ مت پوچھیں کہ ملک نے آپ کے لئے کیا کیا، یہ پوچھیں کہ آپ نے ملک کے لئے کیا کیا۔”یہ ویڈیو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے، اور لوگ اس پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ کچھ لوگ ان کی باتوں کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ کچھ ان کی تنقید کر رہے ہیں، خاص طور پر اس وقت جب ملک میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے۔ایمان درانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے جوان سرحدوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش...
    اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ سرکاری دستاویزات میں لوگوں کے ناموں اور پتوں میں غلطیاں ہوتی رہتی ہیں جس کے بعد عام آدمی کو ان کی اصلاح کے لیے پریشان ہونا پڑتا ہے اور بار بار سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کے بعد بھی شہریوں کی درخواست کو نہیں سنا جاتا جس کےلیے وہ پریشان ہوتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ مغربی بنگال کے ضلع بانکوڑہ سے سامنے آیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ایک شخص جس کا نام شریکانتی دتا ہے راشن کارڈ پر اس کے نام میں ’دتا‘ کی جگہ شریکانتی ’کتا‘ لکھ دیا گیا اور بار بار کوششوں کے باوجود جب اصلاح نہ ہوئی تو اس نے انوکھا قدم اٹھایا۔  شریکانتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)حال ہی میں وائرل ہونے والی ٹریفک پولیس اور شہری کے جھگڑے کی ویڈیو دراصل 2015 کی ہے، ٹریفک پولیس نے وضاحت جاری کی۔یہ ویڈیو نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر تنازع سے متعلق ہے، غلط معلومات نہ پھیلائی جائیں۔ پولیس کا کہنا ہے سوشل میڈیا پر تصدیق شدہ خبریں شیئر کی جائیں۔
    فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے شہر سرگودھا میں محنت کش پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے چک 54 جنوبی میں گزشتہ جمعے کو معمولی تلخ کلامی پر محنت کش کو دو درجن سے زائد افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ملزمان نے بدترین تشدد کے دوران محنت کش کی مونچھیں، بھنویں اور سر کے بال مونڈ دیے تھے، ملزمان نے ہی تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کے خوف زدہ ہونے کے باعث ڈی پی او سرگودھا نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کروایا ہے۔پولیس کا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف برانڈ کے آؤٹ لیٹ میں ایک خاتون سیلز مین پر تشدد کر رہی ہیں اور اسے دھمکیاں دے رہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برانڈ کے کپڑے زمین پر بکھرے ہوئے ہیں اور خاتون سیلز مین کو تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مار رہی ہیں جبکہ لوگ ارد گرد کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین خاتون پر شدید تنقید کرتے نظر آئے اور ان کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر سیلز مین اس کا ری ایکشن دیتا تو وہ بدتمیز کہلاتا کہ ایک مرد عورت پر ہاتھ اٹھا رہا...
    مشہور ہالی ووڈ اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن کی بیٹی کے ساتھ دل کو چھو لینے والے لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈوین جانسن جنہیں "دی راک” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے حال ہی میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایک خوشگوار لمحے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ جانسن نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ "میری بیٹیوں کی میرے سر پر میک اپ پارٹی ہورہی ہے جس کو انہوں نے دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ وہ اپنی اپنی سائڈ پر مرضی سے میک کرسکیں”۔ A post common by Dwayne Johnson (@therock) ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی ننھی بیٹی خوشی خوشی ان کے سر...
    معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر جو سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات اور طرزِ زندگی کی وجہ سے اکثرخبروں میں رہتے ہیں ایک بار پھر قانون کی زد میں آ گئے ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے کاشف ضمیر کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا۔ ٹک ٹاکر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد حراست میں لیا گیا جس میں ان کے پرائیویٹ مسلح گارڈز کو عوام کے سامنے ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی ڈی...
    کراچی (نیوز ڈیسک) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی ترک اور سوئیڈن کی ہم شکل لڑکیوں اور بھارتی ہم شکل لڑکے کے بعد پاکستانی ہم شکل لڑکی بھی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والی بشریٰ میمن کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔ ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں اداکارہ کی جڑواں بہن بھی قرار دیا۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی ہم شکل کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے تبصرے کیے کہ انہیں خاتون کی ویڈیو دیکھتے ہوئے چند لمحوں کے...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نجی اسکول میں لیکچر کے دوران استاد دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے، افسوسناک واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اساتذہ کی ٹریننگ کے دوران نیازاحمد  لیکچر دے رہے تھے کہ اس دوران لیکچر نیاز احمد کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور زمین پرگرگئے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 4 سیکنڈز کے اندراستاد کی موت ہوگئی، نیاز احمد کو فوری قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/1797868354483380/ مرحوم استاد کی دوران لیکچرویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دل تھام دینے والا لمحہ۔۔۔ اللہ کا بلاوا آجائے تو ایک لمحہ تاخیر ممکن نہیں۔ کریسنٹ ماڈل سکول لاہور کے معزز اُستاد...
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے کریسنٹ کالج میں 35 سالہ لیکچرار نے لیکچر کے دوران دل کے دورے سے جان گنوا دی۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ویڈیو میں محفوظ ہو گیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق، لیکچرار کلاس میں لیکچر دے رہے تھے جب اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر پڑے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیکچرار کبھی کھڑے ہو کر لیکچر دے رہے ہیں اور کبھی زمین پر بیٹھ جاتے ہیں، جو ان کے صحت کے زوال کی نشاندہی کرتا ہے۔اس واقعے نے نہ صرف کالج کے طالب علموں اور اساتذہ کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اسے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے جس پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایسے میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایک پرانی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت کو پیٹرول میں 70 روپے فی لیٹر کمی کرنی چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس سے افراط زر میں کمی ہو گی اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا، انہوں...
    امریکا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ بیونسے ہزاروں شائقین کے سامنے پرفارمنس دیتے ہوئے ایک ہولناک حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کنسرٹ ہیوسٹن میں جاری تھا اور اسٹیڈیم مداحوں سے کھچا کھچ بھرا تھا۔ گلوکارہ بیونسے نے ہوا میں معلق گاڑی میں بیٹھ کر انٹری دینی تھی۔ وہ اپنے ایک مشہور گانے پر پُرفارمنس دے رہی تھیں۔ اس دوران اچانک وہ کار ایک جانب جھکنے لگتے ہے۔ کار اتنی زیادہ ایک جانب جھک جاتی ہے کہ بیونسے کو لگتا ہے وہ بلندی سے نچے گر جائیں گی۔ گلوکارہ بیونسے نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار جن رسیوں سے لٹکی ہوتی ہے اسے پکڑ لیا تاکہ توازن برقرار رکھ سکیں اور گاڑی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) لاہور میں نوجوان پروفیسر کا لیکچر کے دوران اچانک انتقال ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جساکتا ہے کہ بظاہر ہشاش بشاش نظر آنے والے ایک نوجوان پروفیسر لیکچر دے رہے ہوتے ہیں کہ اس دوران اچانک وہ نیچے فرش پر سجدے کی حالت میں بیٹھ جاتے ہیں، یہ منظر دیکھ کر ہال میں موجود افراد تشویش میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور فوری ایک شخص آگے بڑھ کر جب نوجوان پروفیسر کو سہارا دینے کی کوشش کرتے ہیں تو پتا چلتا ہے نوجوان پروفیسر کا انتقال ہوچکا ہے۔ بعد ازاں مرحوم پروفیسر کی شناخت نیاز احمد کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بوسٹن:امریکا کی ریاست میساچوسٹس کے ایک شہر میں آسمان پر نمودار ہونے والی ایک پراسرار پرواز کرتی چیز نے عوامی دلچسپی اور تجسس کو بے حد بڑھا دیا ہے۔یہ حیران کن واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب مقامی شہری کولین میکورمیک نے اپنے موبائل فون سے اس ناقابلِ فہم مظہر کی مختصر ویڈیو ریکارڈ کی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ویڈیو میں نظر آنے والی چیز کی شکل اور حرکت نے نہ صرف مقامی افراد بلکہ ماہرین فلکیات اور یو ایف او (Unidentified Flying Object) کے محققین کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔کولین کے مطابق یہ واقعہ شام کے وقت اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے...
    کراچی: کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا زینت اسکوائر کے قریب  ایک چیل نیٹ کیبل کے تار میں پھنس گئی۔چیل نے خود کو آزاد کرانے کی کافی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہی ۔چیل کو تار میں پھنسے دیکر مقامی رہائشی وہاں جمع ہو گئے اور اس کو آزاد کرانے کی کوشش کرنے لگے۔ اس حوالے سے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیل کا ایک پر تار میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے وہ لٹک گئی ہے۔اس موقع پر ایف سی ایریا کے مقامی  رہائشی اور خوشی گروپ کے ہیڈ  آصف خان وہاں پہنچ کر چیل کو ریسکیو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آصف خان ایک بانس کے ذریعے چیل کو...
    طویل عرصے سے سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس کے بعد سیاسی قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ شاید چوہدری نثار کو دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دی جائے گی۔ حالیہ ملاقات اور اس کے بعد جنم لینے والی قیاس آرائیوں کے بعد صارفین سابق وفاقی وزیر داخلہ کے پرانے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے نظر آئے جس میں مسلم لیگ ن سے الگ ہونے کے بعد چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے 34 برس تک نواز شریف کا بوجھ اٹھایا ہے‘۔ چوہدری...
    غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے بچنے کی کوشش کرتا ہوا ایک فلسطینی سائیکل سوار نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ الجزیرہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک عمارت زمیں بوس ہو جاتی ہے۔ عین اسی لمحے ایک فلسطینی نوجوان اپنی سائیکل پر اس جگہ سے گزر رہا ہوتا ہے اور ملبے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن جھٹکے سے گر پڑتا ہے۔ ویڈیو کے اگلے حصے میں ہر طرف دھواں چھا جاتا ہے اور نوجوان کی حالت واضح نہیں ہو پاتی۔  رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شمالی غزہ کے علاقے ابو اسکندر میں کیا...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کی نیو یارک، امریکا میں اپنی گاڑی روک کر سڑک کنارے نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، وائرل ویڈیو میں محمد رضوان پینٹ شرٹ میں ملبوس گاڑی کے سامنے جائے نماز بچھائے نماز پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ Pakistan cricketer Mohammad Rizwan stopped his car and offered namaz on the street in New York, USA ????????❤️ What a moment. Proud to be Pakistani ???????????????? pic.twitter.com/y9S2WhfYRv — Farid Khan (@_FaridKhan) June 29, 2025 سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو جہاں کئی صارفین ان کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہاں قریب بہت سی مساجد ہیں اگر وہ مسجد میں چلے جاتے...
    ہالی ووڈ کے معروف اداکار و سابق ریسلر ڈوین جانسن کی بیٹیوں کے ساتھ دلچسپ ’میک اپ‘ پارٹی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈوین جانسن نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کی بیٹیوں کو ان کا میک اپ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ صبح 8 بجکر 57 منٹ پر میرے دو چھوٹے طوفان مجھ سے التجا کرتے ہیں کہ انہیں میرے سر پر میک اپ پارٹی کرنے دیں۔ View this post on Instagram A post shared by Dwayne Johnson (@therock) ڈوین جانسن نے لکھا کہ صبح 8 بجکر 59 میں یہ اذیت برداشت کرنے...