امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے پر ملائیشیا پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آسیان (ASEAN) سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

صدر ٹرمپ اپنے دورے کے دوران ملائیشیا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے اور تھائی لینڈ و کمبوڈیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کی نگرانی بھی کریں گے۔

کوالالمپور پہنچنے پر جہاز سے اترنے کے بعد صدر ٹرمپ کو ایئرپورٹ پر انہیں خوش آمدید کرنے والے فنکاروں کے ہمراہ رقص کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ملائیشیا کا پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا دورہ مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری

روانگی سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اس دورے میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ جنوبی کوریا میں ہونے والی ملاقات انتہائی مثبت ثابت ہوگی اور چین مزید محصولات سے بچنے کے لیے تجارتی معاہدہ کرے گا۔

یہ اجلاس تاریخ کا سب سے بڑا آسیان اجلاس قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 12 ہزار مندوبین شریک ہیں، جبکہ 20 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے باعث کوالالمپور کے بڑے حصے کو بند کر دیا گیا ہے۔

آسیان 11 رکنی علاقائی بلاک ہے جس میں برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ، ویتنام اور تازہ ترین رکن مشرقی تیمور شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ ایشیا کے اہم دورے پر روانہ، چین اور جنوبی کوریا کے صدور سے ملاقات کریں گے

ملائیشیا کے بعد ٹرمپ جاپان جائیں گے، جہاں وہ نئی خاتون وزیراعظم سَناے تاکایچی سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے جاپانی رہنما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم شنزو آبے کی پالیسیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھا رہی ہیں۔

دورے کا سب سے اہم مرحلہ جنوبی کوریا میں ہوگا، جہاں ٹرمپ صدر لی جے میونگ سے ملاقات، کاروباری رہنماؤں سے خطاب اور امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ عشائیہ کریں گے۔

جمعرات کو ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات عالمی منڈیوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اور ماہرین کو امید ہے کہ اس سے تجارتی جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سے ملاقات کریں گے

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کو نہیں مانتے، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹرز کی کسی رپورٹ کو نہیں مانتے، پہلے بھی عجیب قسم کی سرکاری رپورٹس دی گئی تھیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر جگہ احتجاج کی کوشش کر رہے ہیں، ہم عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات چاھتے ہیں، رانا ثناء اللہ سے ہماری پارلیمانی پارٹی کی کیا بات ہوئی لاعلم ہوں اگر انہوں نے بانی چیئرمین اور بشری بی بی سے ملاقات بابت بات کی ہے تو درست ہے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کیسا ہوگا یہ فیصلہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کریں گے، ہم پرامن اور قانون و آئین کے مطابق یہاں آتے ہیں ریاست طاقت استعمال کرتی ہے، آپ بتائیں جب کورٹ آرڈر کے باوجود ملاقات نہ ہو تو ہم کیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم ڈرنے والے نہیں ہیں بھرپور کوشش کریں گے، ہمارا احتجاج، کوششں اور مزاحمت آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی پر مقدمات کی میرٹ پر فوری سماعت کرتے ہوئے انصاف دیا جائے: تحریک تحفظ آئین
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپ پر سخت تنقید، کمزور اور زوال پذیر قرار دے دیا
  • بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کو نہیں مانتے، سلمان اکرم راجہ
  • لاہور ایئرپورٹ پر3 ماہ میں مختلف ایئرلائنز کے سیکڑوں مسافر آف لوڈ
  • 2025 کی ٹاپ 5 ایئرپورٹس فہرست جاری، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی برتری برقرار
  • قومی اسمبلی میں دلچسپ منظر، گرے ہوئے پیسوں کے 12 دعویدار سامنے آگئے، ویڈیو وائرل
  • دلہن کی رخصتی کے وقت عروسی لہنگے میں ڈرائیونگ، ویڈیو وائرل
  • انڈونیشیا کے صدر کی دورہ روزہ دورے پر پاکستان آمد، پرتپاک استقبال
  • انڈونیشیا کے صدر آج 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے  
  •  انڈونیشیا کے صدر  پاکستان کے دورے پرآج  اسلام آباد پہنچیں گے