راولپنڈی:(نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹرز کی کسی رپورٹ کو نہیں مانتے، پہلے بھی عجیب قسم کی سرکاری رپورٹس دی گئی تھیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر جگہ احتجاج کی کوشش کر رہے ہیں، ہم عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات چاھتے ہیں، رانا ثناء اللہ سے ہماری پارلیمانی پارٹی کی کیا بات ہوئی لاعلم ہوں اگر انہوں نے بانی چیئرمین اور بشری بی بی سے ملاقات بابت بات کی ہے تو درست ہے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کیسا ہوگا یہ فیصلہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کریں گے، ہم پرامن اور قانون و آئین کے مطابق یہاں آتے ہیں ریاست طاقت استعمال کرتی ہے، آپ بتائیں جب کورٹ آرڈر کے باوجود ملاقات نہ ہو تو ہم کیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں بھرپور کوشش کریں گے، ہمارا احتجاج، کوششں اور مزاحمت آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی