برطانیہ نے پاکستانی یو ٹیوبر رجب بٹ کو ڈی پورٹ کر دیا،ویزہ منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز

لندن (سب نیوز)برطانیہ نے پاکستانی یو ٹیوبر رجب بٹ کو ڈی پورٹ کر دیا ہے، رجب بٹ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہوئے ہیں۔
برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کا ویزا منسوخ کرکے ڈی پورٹ کردیا ہے۔ رجب بٹ کے ویزا کی منسوخی کی وجہ انکی جانب سے جمع کرائی گئی نامکمل دستاویزات بتائی جارہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کے خلاف پاکستان میں درج مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہرنہ کرنے پر برطانیہ میں انکا ویزا منسوخ کیا گیا۔
یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف لاہور میں توہینِ مذہب اور سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انکی لانچ کردہ پرفیوم 295 نے مذہبی عقائد کی توہین اور اشتعال پیدا کیا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستانی حکومت برطانیہ سے مطلوب افراد کی حوالگی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں شہزاد اکبر اور عادل راجا کے ایکسٹریڈیشن سے متعلق دستاویزات بھی برطانیہ کے حوالے کی گء ہیں اور انکی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراڈیالہ کا قیدی ملک کیلئے خطرہ اور الطاف حسین پارٹ 2بن چکا ہے، عظمی بخاری اڈیالہ کا قیدی ملک کیلئے خطرہ اور الطاف حسین پارٹ 2بن چکا ہے، عظمی بخاری فیلڈ مارشل سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم، فیملی اور وکلا کی ملاقات کرانے سے انکار کردیا گیا معیشت ڈنڈے سے نہیں چلائی جاسکتی،پیار سے چلتی ہے ، وزیراعظم سینٹرلائزیشن، ہم ڈی سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتے ہیں، بلاول صنعتی و زرعی ترقی کا فروغ، اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور اکہترکی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے، فیلڈ مارشل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے پاکستانی ڈی پورٹ کر

پڑھیں:

وزیراعظم سے امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-8-4
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، پاکستانی نژاد ڈاکٹرز نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے صحت کے شعبہ کی ترقی پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد میں ڈاکٹر سمیر شفیع کی قیادت میں ڈاکٹر جواد شاہ، ڈاکٹر تجمل حسین، ڈاکٹر نعمان حیدر اور معروف سماجی شخصیت رانا زاہد امیر شامل تھے۔ ملاقات میں چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ڈاکٹر سعید اختر بھی موجود تھے۔ پیرکو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو پاکستان کے شعبہ طب میں امریکا میں مقیم پاکستانی فزیشنز کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے مسائل کے سد باب اور ڈاکٹرز کے وفد کے ساتھ مل کر پاکستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کا ایک قابل عمل روڈ میپ بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں مقیم پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزا منسوخ، ڈی پورٹ کردیا گیا
  • پاکستان میں توہین مذہب اور سائبر کرائم مقدمات میں ملوث یوٹیوبرکو برطانیہ نے ملک بدرکردیا
  • برطانیہ، پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزہ منسوخ، ملک بدر کر دیا
  • برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
  • انگلینڈ نے پاکستانی یوٹیوبر  کو ملک بدر کر دیا
  • یوٹیوبر رجب بٹ کا برطانوی ویزہ منسوخ، کیا اب وہ پاکستان واپس آئیں گے؟
  • وزیراعظم سے امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات
  • برطانیہ میں پاکستانی طلبا کی مشکلات
  • بھارت کےلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سےایئر انڈیگو کو خسارے کا سامنا