برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی بنا۔
برطانوی حکومت نے رجب بٹ کا ویزہ منسوخ کردیا، برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ نے رجب بٹ کو تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
رجب بٹ کے پاس 2027 تک کا برطانوی ویزہ موجود تھا، رجب بٹ نے پاکستان میں مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
اس حوالے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرونگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رجب بٹ کو
پڑھیں:
عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کا معاملہ، محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات بھی برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے تھے۔ محسن نقوی نے کہا تھا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے پروپیگنڈا کرنیوالے پاکستانی شہریوں کیخلاف ٹھوس شواہد بھی برطانوی ہائی کمشنر کو فراہم کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ محسن نقوی نے مبینہ ریاست مخالف پروپیگنڈہ کرنیوالے میجر (ر) عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کیلئے برطانوی حکام سے مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 2 روز قبل اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی تھی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات بھی برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے تھے۔ محسن نقوی نے کہا تھا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے پروپیگنڈا کرنیوالے پاکستانی شہریوں کیخلاف ٹھوس شواہد بھی برطانوی ہائی کمشنر کو فراہم کیے تھے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کیلئے مسئلہ ہے، جس کا تدارک ضروری ہو چکا ہے۔
محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گے، جہاں وہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی۔