گجرات:۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نومبر میں فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے ملگ گیر جدوجہد کا آغاز ہوگا۔ نوجوانوں کو ملک کے محفوظ مستقبل کی عظیم جدوجہد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ حکمران امداد مانگنے اور معدنیات بیچنے کی بجائے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کریں۔ نوجوان حالات سے مایوس نہ ہوں بلکہ مایوس کرنے والوں کو مایوس کریں اور پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی سے مل کر جدوجہد کا آغاز کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام بنوقابل کے تحت مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے ہزاروں طلبا وطالبات نے امتحان دیا۔ امیرجماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر گجرات انصر محمود دھول ایڈوکیٹ اور سیکرٹری جنرل الخدمت فاﺅنڈیشن وقاص انجم جعفری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ انگریز کی ٹکسال میں ڈھلے سکے نسل در نسل ملک پر مسلط ہیں۔ عوام بنیادی سہولیات سے محروم، اشرافیہ اور ان کی اولادیں ملکی وسائل پر عیاشیوں میں مصروف ہے۔ حکمران طبقات جن میں جاگیردار، نام نہاد بڑی حکمران پارٹیاں، سول و ملٹری افسر شاہی شامل ہے کو عوام کی رتی برابر پروا نہیں، نوجوانوں کو ملک سے مایوس کیا جارہا ہے، ان پر تعلیم و روزگار کے دروازے بند ہیں ، تین کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، ابتدائی تعلیم کے بعد صرف بارہ فیصد اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ان حالات میں نوجوانوں کو آزمودہ پارٹیوں اور نام نہاد لیڈران کے پیچھے جانے کی بجائے سمجھ لینا چاہیے کہ یہی طبقات ان کے دشمن ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، انہیں تعلیم بھی حاصل کرنی ہے اور فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کا آغاز بھی کرنا ہے۔ جماعت اسلامی کا 21، 22 اور 23 نومبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والا اجتماع عام نظام کی تبدیلی کی تحریک کا آغاز ہوگا، نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سیلاب کے دوران حکمران طبقہ نے سوائے فوٹو شوٹ کروانے کے اور کچھ نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے والد اور چچا کے ہمراہ تصاویر کو پورے پنجاب میں پھیلایا، متاثرین کو تنہا چھوڑ دیا گیا، کسان رُل گئے ، لوگوں کے گھر تباہ ہوئے، ان حالات میں صرف جماعت اسلامی اور الخدمت میدان عمل میں اور متاثرین کے ساتھ تھیں۔ ہم تعلیم کے میدان میں بھی لاکھوں بچوں اور بچیوں کو پڑھا رہے ہیں ، بنوقابل کے ذریعے نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کروا کے انہیں روزگار کے قابل بنائیں گے، تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے اور عوام کا حق ہے، جماعت اسلامی عوام کے حق کے لیے آواز بھی بلند کررہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نوجوان حالات سے مایوس نہ ہوں بلکہ مایوس کرنے والوں کو مایوس کریں اور پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی سے مل کر جدوجہد کا آغاز کریں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن جدوجہد کا آغاز جماعت اسلامی نوجوانوں کو سے مایوس کو مایوس ان حالات کے لیے

پڑھیں:

نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا عوامی تحریک کا آغاز، چارسدہ میں کتنا بڑا جلسہ ہوگا؟

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد عوام کے پاس جانے اور عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا باقاعدہ آغاز آج ضلع چارسدہ سے کیا جا رہا ہے۔

ضلع چارسدہ کے علاقے رجڑ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ گزشتہ 2 دنوں سے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کی نگرانی میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے روٹ پر صفائی بھی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق، سہیل آفریدی آج دوپہر 3 بجے چارسدہ کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

’وزیراعلیٰ کا دورہ سیاسی ہے‘

چارسدہ کے رہائشی سہیل آفریدی کے دورے اور جلسے سے کافی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ شاید وہ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ رجڑ کے رہائشی عدنان خان نے بتایا کہ جس گراؤنڈ میں جلسے کی تیاری ہو رہی ہے، اسی علاقے میں کئی برس سے صفائی نہیں ہوئی تھی اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے تھے۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا شکریہ، ان کے دورے کی وجہ سے کم از کم برسوں بعد ٹی ایم اے والوں کو دیکھا، صفائی ہوئی۔

عدنان کے مطابق، گزشتہ کئی دنوں سے علاقے میں سرکاری حکام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ موٹروے انٹرچینج اور غنی خان روڈ سے جلسہ گاہ تک صفائی کی جا رہی ہے، جس سے علاقے میں واضح بہتری آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وزیراعلیٰ اس پسماندہ علاقے کے لیے ترقیاتی کاموں کا اعلان کریں گے۔ ایک پل کئی برس سے زیرِ تعمیر ہے، امید ہے وہ اس کا نوٹس لیں گے۔ دیکھتے ہیں کیا کرتے ہیں۔

علاقہ مکین ترقیاتی منصوبوں کے منتظر ہیں، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعلیٰ کا یہ دورہ زیادہ تر سیاسی نوعیت کا ہے۔ سہیل آفریدی کا مقصد پارٹی ورکرز کو دوبارہ سرگرم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، کوئی قیامت نہیں آئے گی، گورنر پنجاب

سہیل آفریدی کے ہاتھ میں کچھ نہیں، صحافی عارف حیات

صحافی عارف حیات نے بتایا کہ سہیل آفریدی اور علی امین کے درمیان فاصلے بڑھ گئے تھے، جنہیں کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فی الحال سہیل آفریدی کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔ کابینہ بھی نہیں بنی۔ وہ وعدے تو کرسکتے ہیں، لیکن عملی اعلانات کے لیے حالات سازگار نہیں۔

عارف کے مطابق، سہیل آفریدی نے عوام اور ورکرز کو متحرک کرنے کے لیے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔ وہ کل (ہفتہ) کو اپنے آبائی علاقے باڑہ میں امن جرگے میں شرکت کریں گے، جبکہ اتوار کو کرک میں جلسے سے خطاب کریں گے، جہاں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا: سہیل آفریدی کابینہ کی فہرست تیار، کون کون شامل ہوگا؟

انہوں نے بتایا کہ آج کا جلسہ چارسدہ کی حد تک محدود ہوگا اور بہت بڑا اجتماع متوقع نہیں، تاہم اسے کامیاب بنانے کے لیے پشاور اور خیبر سے بھی ورکرز شرکت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی حکومت کے ساتھ ساتھ پارٹی امور کو بھی دیکھ رہے ہیں اور ورکرز کی محرومیوں اور مایوسی کو ختم کرنے کے لیے پورے صوبے کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جلسہ چارسدہ عوامی تحریک کا آغاز، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

متعلقہ مضامین

  • حافظ نعیم کا نومبر میں "بدل دو پاکستان تحریک" شروع کرنے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، صابر حسین اعوان
  • ڈکی بھائی کا کیس نوجوانوں کیلئے سبق ہے کہ شارٹ کٹ کے بجائے محنت کریں: نادیہ خان
  • پنجاب میں ڈرون پولیسنگ کا آغاز، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے لیے 14 سال قید — مریم نواز کا بڑا فیصلہ!
  • نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا عوامی تحریک کا آغاز، چارسدہ میں کتنا بڑا جلسہ ہوگا؟
  • 3 روزہ روڈ کارواں کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا،جاوید قصوری
  • دیوالی پر جماعت اسلامی مینارٹی ونگ کا مندروں کا دورہ
  • اجتماع عام جماعت اسلامی کی دعوت کا بہترین ذریعہ بنے گا‘ارجمند شوکت
  • اجتماع عام ظالمانہ نظام کے خاتمے کا سبب بنے گا‘ سحر سلطانہ