data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251026-2-9

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایچ ڈی اے کوآپریٹو ایمپلائز سوسائٹی کوہسار زون کے چیئرمین عبدالقیوم ایڈووکیٹ، یحییٰ خانزادہ او ردیگر نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر کوآپریٹو، حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ، میئر حیدرآباد اور ایچ ڈی اے کے ذمے داران سے مطالبہ کیا ہے کہ کوآپریٹو سوسائٹی کی ہزاروں افراد پرمشتمل آبادی کو پینے اور روزمرہ کے استعمال کیلیے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ٹینکر مافیا کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی میں رہائشی ہزاروں افراد ایک ماہ سے پینے اور استعمال کے پانی سے محروم ہیں جبکہ ان سے ہر ماہ باقاعدگی سے پانی کے بل وصول کئے جاتے ہیں لیکن عملی طورپر انہیں پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ بحالت مجبوری لوگوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی منگوانا پڑتا ہے جو ہزاروں روپے ماہانہ کے اضافی اخراجات ہیں۔انہوں نے کہاکہ سوسائٹی سے 7 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع دریائے سندھ سے پانی کی ایک بڑی لائن سوسائٹی کو پانی فراہم کرنے کے لیے موجود ہے لیکن اس لائن سے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پولیس ٹریننگ سینٹر اور دیگر اداروں میں غیرقانونی کنکشن دیئے ہوئے ہیں جس کے باعث ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے مکین پانی سے محروم ہیں۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کوا پریٹو ایچ ڈی اے

پڑھیں:

حیدرآباد ،اینٹی ڈینگی اور ملیریا سے بچائو کے لیے اسپرے کیا جارہا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251026-2-21

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین