Jasarat News:
2025-12-07@23:28:17 GMT

حیدرآبادمیں سندھی ثقافت کا دن جوش وجذبے سے منایا گیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے دیگر شہروں کی طرف حیدرآبا دمیں بھی سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی کا دن جوش وخروش سے منایا گیا۔ شہر کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں ، ٹریڈ یونینز، قوم پرست جماعتوں سمیت دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شہر کے مختلف مقامات سے ریلیاں نکالیں ، ریلی کے شرکاء جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے سندھی ٹوپی اور آجرک کے ڈیزائن کے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے جبکہ گاڑیوں کو بھی اجرک کے ڈیزائن سے سجایا گیا۔ حیدرآباد، لطیف آباد ، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی کے علاقوں سے نکالی جانے والی ریلیاں شہر بھر میں گشت کرتی رہیں جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے تھے جن پر سندھی نغمے اور گیتوں پر نوجوان رقص کرتے رہے ۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے اور دیگر مراکز پر بھی یوم ثقافت کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔ شہر کا سب سے بڑا اجتماع حیدرآباد پریس کلب پر ہوا جہاں پر سارا دن نوجوان سندھ دھرتی سے وفاداری کے نعرے لگاتے رہے اور مختلف گانوں پر رقص کرتے رہے ۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گورنر سندھ کی سندھی کلچر ڈے پر قوم کو مبارکباد

فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھی کلچر ڈے پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ تمام قومیتوں، تہذیبوں اور ثقافتوں کو گلے لگانے والی محبت بھری دھرتی ہے، سندھ امن، بھائی چارے، ثقافت اور رواداری کی عظیم سرزمین ہے۔

سندھی ثقافت کا دن آج منایا جارہا ہے، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ٹیبلوز تو کہیں نمائش سے سندھ کی ثقافت کے رنگ پیش کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ لعل شہباز قلندر، سچل سرمست اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کا دیس ہے، سندھ کے ان بزرگوں نے ہمیشہ انسانیت، محبت اور امن کا درس دیا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ موئن جو دڑو سندھ کی قدیم اور شاندار تہذیب کی روشن علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر: یوم سندھی ثقافت پر مختلف علاقوں میں تقریبات کا انعقاد کیاگیا
  • کراچی، حیدر آباد، سکھر سمیت سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن منایا گیا
  • سندھ بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کلچر ڈے منایا گیا
  • سندھ ثقافت ڈے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے
  • گورنر سندھ کی سندھی کلچر ڈے پر قوم کو مبارکباد
  • کراچی سمیت سندھ بھرمیں آج سندھی ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے  
  • سندھ بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کلچر ڈے منایا جا رہا ہے
  • سندھی ثقافت کا دن آج منایا جارہا ہے، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش
  • بدین ،حاجی جونیجو ہائی سیکنڈری اسکول میںسندھی ثقافت منایا گیا