2025-12-10@08:17:30 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں»:
کراچی: شہر بھر میں سیف سٹی کیمروں اور ہزاروں کی تعداد میں دیگر کیمروں کی تنصیب کے باوجود شہریوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھننے اور چوری ہونے کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں برس ماہ نومبر تک شہر میں 1955 گاڑیاں جبکہ 41 ہزار 324 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی جا چکی ہیں۔ مجموعی طور پر 6 ہزار 357 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی جبکہ 36 ہزار 922 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔ شہر میں گھروں کے باہر کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ مختلف مقامات سے گاڑیاں چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آئی ہیں۔ لیاقت آباد میں گھر کے باہر سے سوزوکی چوری کر لی گئی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سیف سٹی اور ہزاروں دیگر کیمروں کی تنصیب کے باوجود گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی اور چوری کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی۔رواں برس نومبر تک شہر میں 1955 گاڑیاں اور 41 ہزار 324 موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری ہو چکی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد گاڑیاں و موٹر سائیکلیں چھینی اور 36 ہزار سے زائد چوری کی جا چکی ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں کے باہر سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آ چکی ہیں، جن میں لیاقت آباد، بلوچ کالونی، پی آئی بی کالونی اور سعود آباد شامل ہیں، جہاں ملزمان باآسانی وارداتیں کر کے فرار ہو گئے۔یہ صورتحال...
سٹی 42ؒ سی ٹی اوڈاکٹراظہروحیدکے حکم پر ٹریفک پولیس لاہور کا بڑا ایکشن سامنے آگیا ۔قانون سب کیلئےایک،پولیس اہلکاروں کوبھی چھوٹ نہ مل سکی۔سی ٹی او نے بتایا کہ 149پولیس افسروں اور اہلکاروں کی گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کوای چالان ڈیفالٹرہونےپربندکیاگیا۔پولیس کی80موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کوخلاف ورزیاں کرنےپرچالان کرکےکارروائی کی گئی۔پولیس افسران واہلکاران کی تمام گاڑیوں کو جرمانے کی ادائیگی کے بعد چھوڑا گیا۔سی ٹی او ڈاکٹراطہروحید نے کہا پولیس ملازمین کوبھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائےگی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاتفریق کارروائی جاری ہے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں سرکاری اسکول کی دیوار گر گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق دیوار گرنے سے 3 گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہو گئی ہیں تام کو جانی نقصان نہیں ہوا۔ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں اسکول کی دیوار کے ساتھ ہی کھڑی تھیں جو گرنے کے باعث ملبے تلے دب گئیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اسکول کی عمارت میں تزئین و آرائش کا کام کیا جارہا تھا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے پہلے روز ہی بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد کارروائی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 532 موٹر سائیکلیں اور 60 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 22 سو سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔ موٹر سائیکل سواروں کو 11 سو سے زائد ٹکٹس دیے گئے جن میں لین وائلیشن، ہیوی سائلنسر کا استعمال، سرخ سگنل توڑنا، غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانا، شیشے اور اشارے نہ ہونا، کم عمر ڈرائیونگ، ڈبل سواری، بغیر ہیلمٹ سفر اور بغیر...
علی ساہی:اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی مبینہ غفلت سامنے آ گئی، دیگر جرائم میں ملوث گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بلاک نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سٹاف صرف چھینی وچوری گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کوہی ایکسائزمیں بلاک کرواتے ہیں، عدالت عالیہ نےدیگرجرائم میں ملوث گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کےایکسائزمیں بلاک نہ کروانےکانوٹس جاری کر دیا،عدالت عالیہ کی دیگرجرائم میں ملوث گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کےبلاک نہ کروانےبارےہدایات جاری کر دی۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی دیگرجرائم میں ملوث گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کوایکسائزکواطلاع دیکربلاک کروایاجائے،سٹاف دیگرجرائم میں ملوث گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیتامگرایکسائزکواطلا ع نہیں دیتا،عدالت عالیہ کیجانب سےمذکورہ ہدایت پرسختی سےعملدرآمدکروانےکےاحکامات جاری کئےگئے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں کی چوری و چھینا چھپٹی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، پیر کے روز بھی 60 سے زاید موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں چوری و چھین لی گئیں، ملزمان نے وارداتوں کے دوران گل بہار سے 2 موٹر سائیکلیں، شاہراہ نور جہاں 1، شاہراہ فیصل 2، لانڈھی 6، ڈاکس 1، بلوچ کالونی 2، گلستان جوہر 7، پیر آباد 1، عزیز بھٹی 1، سچل 4، کورنگی انڈسٹریل ایریا 2، شرافی گوٹھ 1، شاہ فیصل کالونی 2، سرجانی ٹاؤن 2، پاکستان بازار 1، مومن آباد 1، سہراب گوٹھ 2، بہادر آباد 1، ماڈل کالونی 1، مدینہ کالونی 2، درخشاں 2، گڈاپ سٹی 2، شاہ لطیف ٹاؤن 2، کھوکھراپار 2، اورنگی ٹاؤن 1،...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری اور چھینا چھٹی کی وارداتیں تھم نہ سکیں ،جمعہ کے روز بھی کار سمیت 76سے زائد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری و چھین لی گئیں ،مذکورہ موٹر سائیکلیں شاہ فیصل کالونی سے 2 موٹر سائیکلیں۔گلبرگ 1۔گلستان جوہر 6۔آرام باغ 1۔گزری 1۔کھوکھراپار 2۔حساس تھانہ حدود ایئر پورٹ 1۔لانڈھی 2۔محمود آباد 1۔زمان ٹاؤن 1۔گڈاپ سٹی 2۔سائٹ اے 4۔سہراب گوٹھ 3۔شاہراہ نور جہاں 2۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا 2۔بلوچ کالونی 3۔ناظم آباد 2۔ملیر سٹی 1۔اسٹیل ٹاؤن 2۔فرئیر 2۔صدر 1۔کینٹ ریلوے 2۔ڈاکس 1۔شاہ لطیف 3۔رسالہ 1۔جمشید کوارٹرز 2۔مدینہ کالونی 1۔الفلاح 1۔عزیز بھٹی 6۔رضویہ 2۔درخشاں 2۔عوامی کالونی 2۔سرجانی ٹاؤن 1۔پیر آباد 1۔سکھن 1۔گلبہار 1۔اور گبول ٹاؤن سے 1 موٹر سائیکل چوری۔شاہراہ فیصل سے...
