عمران خان کے دائیں پاؤں میں موہکا، ڈاکٹروں نے میڈیسن تجویز کر دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے دائیں پاؤں کے تلوے میں موہکا (CORN) نکل آیا ہے، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں دوا تجویز کی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق عمران خان تندرست ہیں اور معمول کے مطابق کھانا تناول کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) کی 5 رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ ٹیم میں ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف، ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ، اسسٹنٹ پروفیسر پتھالوجی ڈاکٹر سمن وقار، سینئر رجسٹرار ڈرمیٹالوجی ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا اور لیب ٹیکنیشن نعمان اقبال شامل تھے۔
ڈاکٹروں کے مطابق عمران خان کے پاؤں کے تلوے کی جلد ایکسرسائز کی وجہ سے سخت ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے موہکا (CORN) بن گیا ہے اور انہیں اس سے درد ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد مناسب دوا تجویز کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ناشتے میں ملک شیک، کافی، شہد اور کھجوریں لیں۔ دوپہر کے کھانے میں مکس دال، چپاتی، دو فرائی انڈے اور سلاد شامل تھا جبکہ رات کے کھانے میں ڈرائی فروٹ ڈال کر ملک شیک نوش کیا اور سیب، کیلا اور امرود کھائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل پمز عمران خان موہکا میڈیکل ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل میڈیکل ٹیم کے مطابق
پڑھیں:
اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
وقاص عظیم: وفاقی بجٹ 2026-27 میں اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کیلئے اضافی رہائشی سہولیات کی فراہمی کی تجویز سامنے آگئی ہے، جس کے تحت نئے فیملی سوٹس اور سرونٹ کوارٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
منصوبے کے تحت 500 سرونٹ کوارٹرز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جون 2026 تک اس منصوبے پر 2 ارب 29 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
بجٹ تجاویز کو حتمی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔