پولیس وین کی بچے کو ٹکر، کم عمر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج، اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
گوجرانوالہ میں کم عمر ڈرائیور نے پولیس وین ڈرائیو کرتے ہوئے 8 سالہ بچے کو ٹکر ماردی جس سے بچہ زخمی ہوگیا۔ سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس عملے کو معطل کردیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر کامونکی کے علاقہ دراجکے کے قریب پولیس وین کی ٹکر سے بچہ احمد زخمی ہوا تو مقامی لوگوں نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا۔
پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کے چھٹی پر جانے کی وجہ سے کم عمر لڑکے کو پولیس وین کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا تھا۔
اطلاع ملنے پر سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس وین چلانے والے 15 سالہ لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔
سی پی او کے حکم پر پولیس وین کے ڈرائیور، انچارج پولیس چوکی دراجکے اور تھانے کے ایس ایچ او کو بھی معطل کردیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس وین
پڑھیں:
پنجاب حکومت، ٹرانسپوٹرز مذاکرات کامیاب، وہیکل آرڈیننس پر عملدرآمد معطل
لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت اور ٹرانسپوٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے مذاکرات کے بعدہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے،ٹرانسپوٹرز سےمذاکرات کامیاب ہونے کے بعد حکومت نےپنجاب وہیکل آرڈیننس 2025 پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
خیال رہےکہ ٹرانسپورٹرز نے آج بھاری جرمانوں کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کر رکھی تھی،ٹرانسپورٹرز نےبھاری جرمانوں اور مقدمات میں نرمی اور ٹریفک آرڈیننس کی واپسی تک ہڑتال جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔