محسن نقوی کی 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی ستائش
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کی ستائش کی،محسن نقوی نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن پر نیول چیف اور یمامہ جہاز کے عملے کو مبارکباد دیتا ہوں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یمامہ جہاز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان نیوی نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے منشیات کی بڑی کھیپ کو ضبط کیا۔
بھارتی فوج کا ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک فوجی ہلاک، دو شدید زخمی
انسدادِ منشیات کا کامیاب آپریشن پاک بحریہ کے پروفیشنل ازم اور مستعدی کا ثبوت ہے، پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن قابل تحسین کارنامہ ہے اور قوم کو بحریہ کے جانبازوں پر ناز ہے۔
یہ آپریشن پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کا ثبوت ہے، پاک بحریہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک بحریہ محسن نقوی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔