بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی‘ 1500 کلو حشیش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک ) پاکستان نیوی کے بحری جہاز یمامہ نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرولنگ کے دوران کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیا، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 500 کلوگرام حشیش ضبط کی گئی جس کی مالیت تقریباً 3 ملین امریکی ڈالر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی ملک کے سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ نیوی باقاعدگی سے آر ایم ایس پی مشنز کے ذریعے قومی سمندری مفادات کا تحفظ کرتی ہے اور علاقائی و بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سمندری سیکورٹی کو مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی پاکستان نیوی کی غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل اقدامات اور سمندری تحفظ کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
حشیش برآمد
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کی دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 کا انعقاد
سٹی 42 : پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کی دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 کا انعقاد کردیا گیا۔
رائل نیوی آف عمان کے بحری جہاز الراسیخ اور الشناس پر مشتمل فلوٹیلا نے کراچی میں منعقدہ دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 کے بارھویں ایڈیشن میں شرکت کی۔ اس مشق کا مقصد بحری سیکیورٹی میں تعاون کا فروغ اور پاکستان اور عمان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بناناتھا۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
کراچی بندرگاہ آمد پر مہمان جہازوں کا روایتی انداز میں پُرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پاک بحریہ کے بینڈ نے اپنےفن کا مظاہرہ کیا۔
بحری مشق ثمر الطیب 2025، باہمی پیشہ ورانہ تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔ پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان 1980 سے باقاعدگی کے ساتھ اس مشق کا انعقاد کر رہی ہیں، جبکہ اس کا گزشتہ ایڈیشن 2023 میں عمانی سمندری حدود میں منعقد ہوا تھا۔
پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے
پاک بحریہ کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں، جہازوں پر استقبالیے، اور اہم بحری تنصیبات و تربیتی مراکز کے دورے اس مشق کا حصہ تھے۔ دونوں ممالک کے بحری اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مذاکرات، عملی مباحثوں اور بحری شعبے میں تجربات کا تبادلہ کیا۔
یہ دورہ سی فیز پر اختتام پذیر ہوا، جس میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے جدید بحری جنگی تقاضوں کے مطابق مشترکہ آپریشنل مشقوں میں حصہ لیا ۔
پاک بحریہ علاقائی بحری تعاون کو فروغ دینے اور دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ثمر الطیب 2025 میں رائل نیوی آف عمان کی شرکت دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی دفاعی شراکت داری اور خطے میں امن، استحکام اور بحری تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔
لاہور میں 265 ٹریفک حادثات، 298 افراد زخمی
سورس: آئی ایس پی آر