وزیراعظم کی بحیرہ عرب میں حشیش کی بھاری مقدار کی سمگلنگ روکنے پر پاکستان بحریہ کی پزیرائی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بحیرہ عرب میں حشیش کی بھاری مقدار کی سمگلنگ روکنے پر پاکستان بحریہ کی پزیرائی کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 1500 کلو حشیش قبضے میں لی گئی جس کی مالیت تقریباً 3 ملین ڈالر ہے۔ پاک بحریہ کے "یمامہ" بحری جہاز نے حشیش کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا، پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت سمندروں میں سمگلنگ کا مکمل خاتمہ ہو گا۔
ژوب؛ مسافر بس اور فیلڈر گاڑی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اور مربوط بحری سلامتی کی کوششوں میں ایک فعال کردار ادا کررہی ہے جو کہ قابل تحسین ہے.
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان نیوی کا کامیاب انسداد منشیات آپریشن، بحیرہ عرب سے 1500 کلو چرس برآمد
اسلام آباد (طارق محمود سمیر)پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں علاقائی بحری سلامتی کی نگرانی کے دوران ایک اہم اینٹی نارکوٹکس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، جس کے نتیجے میں 1500 کلوگرام چرس تحویل میں لے لی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس مقدار کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
پاک نیوی کے جہاز پی این ایس یمامہ نے کارروائی کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا۔ یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک بحریہ ہمہ وقت تیار اور فعال ہے اور علاقائی پانیوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے سدِباب کے لیے مسلسل نگرانی اور سیکیورٹی آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاک نیوی نہ صرف قومی میری ٹائم سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے بحری خطے میں امن و استحکام کے قیام میں بھی فعال ہے۔ یہ کامیاب کارروائی ایک بار پھر واضح کرتی ہے کہ پاک بحریہ منشیات کی ترسیل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے اور سمندری حدود کو محفوظ بنانے کے لیے ہر لمحہ چوکس رہتی ہے۔