روہڑی میں بیمار اورمردہ جانوروں کے گوشت کا کاروبارعروج پر
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-11-2
سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی میں بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت؛ لائیوسٹاک کی مبینہ عدم. توجہگی نے عوام کی صحت خطرے میں ڈال دی، بیمار، مردہ، سانپ کے ڈسے ہوئے اور آوارہ کتّوں کے کاٹے گئے جانوروں کا گوشت کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے۔ شکایات کیمطابق سنگین صورتحال کی بنیادی وجہ محکمہ لائیوسٹاک اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت ہے۔ذرائع کا کہنا ہے بیمار، کمزور اور ناقص جانوروں کو ذبح کرنے کی اجازت دے جارھی ھے، جس کے باعث روہڑی کی گوشت مارکیٹ غیر قانونی اور غیر صحت بخش مذبح گاہ کا منظر پیش کر رہی ہے۔ اس چشم سے شہریوں کی صحت کو سنجیدہ نوعیت کے خطرات لاحق ہیں اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ اور ضلعی چیئرمین سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی جانب سے مویشی پال حضرات کے لیے جدید طرز کی کیٹل کالونی قائم کی گئی ہے، جہاں روہڑی کے بیشتر باڑے منتقل بھی کیے جا چکے ہیں، تاکہ صاف، محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جاسکے۔تاہم عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مبینہ کرپشن ایک سنگین رکاوٹ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ شہریوں کے مطابق بیمار جانوروں کے گوشت کی کھلے عام فروخت سے ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں، جو کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ناروے کا 2آبدوزیں اور میزائل خریدنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوسلو(انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2جرمن آبدوزیں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ روس کے پڑوسی اس ملک نے اپنی دفاعی استعداد کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کی خریداری کا اعلان کرتے ہوئے ناروے کے وزیر دفاع توری ساندویک نے کہا کہ ناروے ایک ساحلی ملک ہے اور آبدوزیں ہمارے قومی دفاع کے لیے نہایت اہم حیثیت رکھتی ہیں۔ ہم شمالی اٹلانٹک اور بحرِ پیرنٹس میں روسی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ساندویک نے مزید کہا کہ ناروے شمال میں ناٹو کی آنکھیں اور کان ہے اور اس کردار کے لیے ہمیں اپنی موجودگی، نگرانی اور اپنے قریب کے علاقے میں قوت کو بہتر بنانے کی زیادہ صلاحیت درکار ہے۔ اس تناظر میں آبدوزیں انتہائی ناگزیر ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے آبدوزوں اور ان کے اسلحہ جاتی نظام کی بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث دفاعی بجٹ میں 46 ارب کرون (تقریباً 4.5 ارب ڈالر) اضافے کی تجویز بھی دی ہے۔ ایک بیان میں وزارتِ دفاع نے بتایا کہ 19 ارب کرون ایسے میزائلوں کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے جو 500 کلومیٹر دور اپنے اہداف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ اگرچہ وزارت نے یہ وضاحت نہیں کی کہ کون سے میزائل خریدے جائیں گے، تاہم نارویجن نیوز ایجنسی این ٹی بی نے اطلاع دی ہے کہ اس وقت امریکی ہیمارس نظام، جنوبی کوریا کے چن مو میزائل اور جرمن کمپنی کے این ڈی ایس پر غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ناروے کی روس کے ساتھ 198 کلومیٹر طویل زمینی سرحد ہے ۔