پی ٹی اے: لائسنس کے بغیر لورا وین نیٹ ورک چلانا اور آلات فروخت کرنا غیر قانونی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے ملک میں غیر قانونی لورا وین (LoRaWAN) نیٹ ورک اور وائرلیس ٹیکنالوجی کے آلات کے استعمال اور درآمد کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ بغیر منظور شدہ لورا وین آلات کا استعمال خطرناک اور غیر قانونی ہے۔
پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ لائسنس کے بغیر لورا وین ٹیکنالوجی چلانا، آلات درآمد کرنا یا فروخت کرنا جرم ہے۔ لورا وین چھوٹی وائرلیس ڈیوائسز ہیں جو میلوں دور تک ڈیٹا منتقل کر سکتی ہیں اور اسمارٹ فارمنگ، صنعتی سینسرز، اسمارٹ میٹرنگ اور گاڑیوں کی ٹریکنگ میں استعمال ہوتی ہیں۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق غیر قانونی آلات ضبط کیے جا رہے ہیں، دفاتر سیل کیے جا رہے ہیں اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ یہ آلات قومی انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) نیٹ ورک کے لیے خطرہ ہیں کیونکہ یہ ریڈیو اسپیکٹرم میں خلل ڈال سکتے ہیں اور منصوبوں کی سیکیورٹی متاثر کر سکتے ہیں۔
عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ صرف PTA کے لائسنس یافتہ اداروں سے لورا وین آلات خریدیں اور کسی بھی غیر قانونی درآمد یا فروخت کی اطلاع فوراً PTA کو دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لورا وین
پڑھیں:
کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
کراچی:شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔