2025-12-06@14:51:13 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«کہ گوجرانوالہ»:
سٹی42:باغوں کا شہر لاہور فضائی آلودگی کے شدید نرغے میں آ گیا ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں گوجرانوالہ نے پہلے نمبر کا مقام حاصل کر لیا ہے ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 521ریکارڈ کی گئی ہے۔ باغوں کے شہر لاہور میں سانس لینا دشوار ہوگیا، شہر کی فضا زہریلی اور ایئر کوالٹی انڈیکس 398 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کئی علاقوں میں آلودگی کی شرح 1000 سے بھی تجاوز کر گئی۔ سول سیکرٹریٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 1018، ساندہ روڈ پر 997، راوی روڈ پر 820 جبکہ جی سی یونیورسٹی کے اطراف 686 ریکارڈ ہوئی۔ ڈی ایچ اے فیز 8 میں آلودگی کی سطح 598، اقبال ٹاؤن 563، سید مراتب علی روڈ 561 اور صدر کے...
—فائل فوٹو گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے میں تیزاب سے متاثرہ لڑکی دم توڑ گئی۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق لڑکی اسپتال میں 10 روز زیرِ علاج رہنے کے بعد چل بسی۔ یہ بھی پڑھیے پشاور: میاں بیوی نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی 12 ستمبر کو کلاسکے کے رہائشی سے شادی ہوئی تھی، جہیز کم لانے پر شوہر اور ساس کا بہو سے جھگڑا ہوا تھا۔گوجرانوالہ پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی نے تیزاب خود پیا یا اسے پلایا گیا، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی کا شوہر زیرِ حراست ہے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
فائل فوٹو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی گھریلو ملازمہ تھی، گھر کے مالک نے فون پر بتایا کہ ان کی بیٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ہے۔والد کا کہنا ہے کہ بیٹی پر تشدد کیا گیا اس کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے مالک اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔
لاہور؍ ڈسکہ؍ سیالکوٹ؍ گوجرانوالہ؍ قصور؍ حافظ آباد؍ نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+ نمائندگان) سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں چوہنگ میں خاتون سے گینگ ریپ کے ملزم سمیت آٹھ افراد مارے گئے تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چوہنگ میں خاوند کے سامنے اس کی بیوی سے گینگ ریپ کے ملزم عمران کی گرفتاری کے لئے قصور میں چھاپہ مارا۔ ملزم عمران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا۔ اس گینگ کے تین ملزم اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں مارے جا چکے ہیں۔ دوسرا پولیس مقابلہ گرین ٹاؤن میں ہوا۔ جہاں زیر حراست ملزم بابر علی مارا گیا۔ تیسرا مقابلہ کاہنہ میں ہوا۔ سی سی...
فوٹو: اسکرین گریب پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے میں 3 افراد ہلاک، ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے مطابق ملزمان نے سیشن کورٹ کے باہر روکنے پر پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، گوجرانوالہ میں فائرنگ کے بعد ملزمان سیالکوٹ کی طرف فرار ہوئے۔سیالکوٹ کی حدود میں بھی ملزمان نے پولیس ناکے پر فائرنگ کی، فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیل خاور شہید اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوا، ملزمان پھر سیالکوٹ سے واپس گوجرانوالہ کی طرف آئے۔ایس ایس اپی کے مطابق ترگڑی کے قریب پولیس نے ملزمان کو گھیر لیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان مارے گئے جبکہ ایک فرار ہوگیا۔
—فائل فوٹو کراچی میں دو روز قبل گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کیس میں گوجرانوالہ سے کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے، خاتون کی فیملی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ کراچی میں قتل کیے گئے جوڑے کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کا بیان آگیاپولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد...
لاہور (لیڈی رپورٹر+ نامہ نگاران) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات (فرسٹ اینول) 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز سیکرٹری و کنٹرولر لاہور بورڈ رضوان نذیر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ 1193 نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن دار ارقم گرلز ہائی سکول الہ آباد ضلع قصور کی طالبہ حرم فاطمہ رولنمبر 115235 نے حاصل کی۔ پاک گیریژن گرلز سکول ننکانہ صاحب کی طالبہ نورالہدیٰ رولنمبر 119842 اور پاک گیریژن ہائی سکول بوائز ننکانہ صاحب کے طالب علم رولنمبر 220365 حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر رہے جبکہ پنجاب بوائز سکول ٹائون شپ لاہور...
—فائل فوٹو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تھانہ لدھیوالا وڑائچ کی حوالات سے 5 ملزمان فرار ہو گئے، ملزمان مویشی چوری کے شبے میں زیرِ حراست تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان حوالات توڑ کر تھانے کی چھت پر پہنچے اور چھت سے دیوار کے باہر لگے درخت کے ذریعے نیچے اتر گئے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن واقعے کی انکوائری کریں گے، غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
علامتی فوٹو گوجرانوالہ میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار، اس کی بیوی اور 2 بچے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پولیس کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے ایمن آباد میں رہائش پزیر پولیس اہلکار نے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر مقامی پیزا شاپ سے پیزا منگوایا تھا، پیزا کھاتے ہی اہلکار اور اس کی بیوی اور چار بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی، دوسری بچی کی دورانِ علاج موت واقع ہوئی، پولیس اہلکار سمیت خاندان کے 5 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ آجانے کے بعد قانونی کارروائی کی...
فائل فوٹو گوجرانوالہ میں والدین نے پسند کی شادی کرنے پر 2 بیٹیوں کو قتل کردیا، پولیس نے والدین کو گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا کہنا ہے کہ نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کے قتل کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے، لڑکیوں کے والدین کو بیٹیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا قیدی جناح اسپتال میں دم توڑ گیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات کو قیدی جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، قیدی پیٹ میں منشیات لے کر آیا تھا اور شبہ ہے مقدار زیادہ ہونے پر طبیعت بگڑی۔ سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ...
فائل فوٹو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 9 افراد جھلس کر زخمی گئے۔ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا، جس سے 9 افراد جھلس گئے، آگ سے جھلسنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو ادارے کا مزید کہنا ہے کہ 2 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور اور کھاریاں منتقل کر دیا گیا۔
صدر مملکت کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ ،تاریخ گواہ رہےگی کہ چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا: آصف علی زرداری کا خطاب
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نےکہا ہےکہ پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نےگوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا،صدر مملکت کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی موجود تھے۔ صدرمملکت کی آمد پر آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا۔صدر مملکت نے "معرکۂ حق" کی کامیاب تکمیل میں پاک افواج کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کردار کو سراہا۔ شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی و دیگر امور پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کےدوران ان کے بلند حوصلےکو سراہا۔ صدر نے...
گوجرانوالہ میں تھانہ تتلے عالی کے علاقے اڑتالی ورکاں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمر، بلا، عثمان اور دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی اور سابقہ رنجش کا نتیجہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ملزم عمران نذیر ورک نے کی، جس نے پانچوں افراد کو نشانہ بنایا۔ مقتولین اور...
---فائل فوٹو گوجرانوالہ کے علاقے پیپلز کالونی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہو گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کراچی: 3 زخمی ڈاکو گرفتار، شہریوں کو لوٹنے کی ویڈیو سامنے آ گئیکراچی کے علاقے قائد آباد پُل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ڈکیتی و راہزنی کے 23 مقدمات درج ہیں۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،...
فوٹو: فائل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ اور نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نارووال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار کیا گیا ہے، دوران تفتیش ملزم کے ساتھ ملوث نادرا ملازمین کا تعین بھی کیا جائے گا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نارووال سے 2 انسانی اسمگلر بھی گرفتار کیے گئے ہیں، ملزم نے یو اے ای کے ویزے کا جھانسہ دے کر شہری سے 3 لاکھ روپے لیے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم نے کینیڈا بھجوانے کیلئے شہری سے 92 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
پنجاب کے شہر گوجرنوالہ میں جیل میں قیدیوں کو منشیات فراہم کرنے پر خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ جیل میں آج منشیات کے مقدمات میں بند ملزمان کی ملاقات کا دن تھا، ملزم سرفراز کی بیوی نے منشیات چاولوں میں چھپا کر دینے کی کوشش کی۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم عامر کے بھائی نے بسکٹ میں چھپا کر منشیات دینے کی کوشش کی، گرفتار ملزمان کو سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔