Islam Times:
2025-12-06@15:28:28 GMT

چمن، پاک افغان بارڈر پر جھڑپ، باب دوستی کو نقصان

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

چمن، پاک افغان بارڈر پر جھڑپ، باب دوستی کو نقصان

گزشتہ شب چمن بارڈر پر ہونیوالے تصادم میں کسی فریق کیجانب سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوئی۔ تاہم سرحدی گزرگاہ باب دوستی کی تباہی کے مناظر بھی سامنے آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد باب دوستی پر افغان طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں باب دوستی کو نقصان پہنچا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق جھڑپ افغان طالبان نے شروع کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے چمن بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کا پاک فوج نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی فورسز نے قندھار کے ضلع سپین بولدک میں فائرنگ کی، جس کے جواب میں امارت اسلامیہ کی فورسز نے کارروائی کی۔ تازہ جھڑپ کے مناظر میں مقامی لوگوں کو جھڑپ کے مقام سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ چمن کی سرحدی گزرگاہ "بابِ دوستی" کی تباہی کے مناظر بھی سامنے آئے۔ گزشتہ شب ہونے والے تصادم میں کسی فریق کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوئی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ پچاس دن سے زیادہ لوگوں کی آمدورفت معطل ہے اور تجارتی راستے تقریباً بند پڑے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے صرف افغان شہریوں کو واپسی کی اجازت دی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: افغان طالبان باب دوستی

پڑھیں:

افغان طالبان نے سرعام پھانسی کا چاند چڑھا دیا

سٹی42:  افغانستان کے طالبان کی عبوری حکومت نے مسلمہ انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک انسان کو  ہزاروں انسانوں کے مجمعے کے سامنے پھانسی پر لٹکا دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خوست کے ایک سٹیڈیم میں سزائے موت کے  وقت 80 ہزار کا مجمع تھا، قاتل نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 13 افراد کو قتل کیا تھا۔

طالبان انتظامیہ  نے مقتولین کے خاندان کے 13 سالہ لڑکے  سے فائرنگ کرواکر قاتل کو  سرعام  سزائے موت دلوائی۔

سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک

طالبان  سپریم کورٹ کے مطابق لواحقین نے مجرم کو معاف کرنے سے انکار کردیا تھا، لواحقین کی طرف سے معافی رد کرنےکے بعد اسلامی قانون کے تحت قاتل کو  سزا دی گئی۔

افغانستان کے طالبان کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ترقی یافتہ ممالک  منہ نہیں لگاتے،  اس ریجیم کو عبوری طور پر تسلیم کیا گیا کہ وہ افغانستان مین الیکشن کروائے گی اور اقتدار افغان عوام کے منتخب نمائندوں کو منتقل ہو گا۔ اس دوران پاکستان اور کچھ دوسرے ممالک نے افغان طالبان کی ملک میں امن برقرار رکھے اور نطام چلانے کے لئے حتی المقدور مدد کی جبکہ دنیا کے بہت سے ممالک اس ریجیم سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ 

دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری

اقوام متحدہ نے  سرعام سزائے موت کو غیرانسانی، ظالمانہ اور عالمی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  2021  سے اب تک  افغانستان میں 11 افراد کو سرعام سزائے موت دی جاچکی ہے ۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن نے خطے کو درپیش خطرات سے آگاہ کر دیا
  • افغانستان اور تاجکستان بارڈر پر چینی شہریوں کے خلاف سنگین دہشتگرد منصوبہ بے نقاب
  • افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن نے طالبان سے یورپ سمیت خطے کو درپیش خطرات سے آگاہ کر دیا
  • پاکستان پر افغان طالبان رجیم کے حملوں کے سبب تاجکستان اور ایران بھی عدم استحکام کا شکار ہیں، افضل رضا
  • چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھرپور اور مؤثر جواب
  • پاک افغان کشیدگی سے پاکستانی کینو کے برآمدکنندگان بری طرح متاثر
  • امریکا اور تاجکستان پر حملے:افغان طالبان ذمے دار؟
  • پاکستان نے بھارتی ماہی گیر کی لاش واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دی
  • افغان طالبان نے سرعام پھانسی کا چاند چڑھا دیا