اپنے ایک جاری بیان میں حازم قاسم کا کہنا تھا کہ شرم الشیخ اجلاس میں شریک ثالث اور ضامن ممالک، صیہونی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "حازم قاسم" نے کہا کہ صیہونی رژیم نے غزہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی پامالیوں کو شدید کر دیا ہے۔ حالیہ جنین مہاجر کیمپ میں بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیل کا حملہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس حملے میں متعدد فلسطینی زخمی و شہید ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے اُس تسلسل کو ظاہر کرتے ہیں جس کے ذریعے اسرائیل، اجتماعی قتل عام، گھروں کی تباہی، مہاجرت اور امداد کے داخلے پر پابندی جیسے جرائم کا ارتکاب کرتا چلا آ رہا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ان حملوں کی شدت اور انداز بدل گیا ہے، لیکن مقصد وہی ہے۔ حماس کے ترجمان نے شرم الشیخ اجلاس میں شریک ثالثوں اور ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں۔ ثالث اور ضامن ممالک اس بات کو یقینی بنائیں کہ قابض اسرائیل، جنگ بندی کے معاہدے پر پوری طرح عمل کرے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں غزہ شہر میں ایمرجنسی رہائش کے مراکز اور بے گھر افراد کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ خان یونس میں IDF نے جان بوجھ کر ایک صحافی کو نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسرائیل کا حماس کے اہم ترین کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ؛ 3 شہادتیں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں اور آج بھی ایک فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک کار پر کیا گیا یہ حملہ حماس کے اہم ترین کمانڈر رعد سعد کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا جن کی موجودگی کی اطلاع انٹیلی جنس نے دی تھی۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ سٹی میں ایک گاڑی پر کیے گئے فضائی حملے میں حماس کے ایک اہم ترین عسکری کمانڈر رعد سعد کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رعد سعد حالیہ مہینوں میں حماس کے لیے اسلحے کی بحالی اور تیاری کی کوششوں میں سرگرم رہے تھے۔

اسرائیلی فوج نے حملے میں رعد سعد کی شہادت کی تصدیق نہیں البتہ یہ ضرور کہا ہے کہ اس واقعے کی مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

دوسری جانب فلسطینی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم تین افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیل نے یہ فضائی حملہ جنگ بندی لائن کے اس حصے میں کیا جو اب بھی حماس کے کنٹرول میں ہے جو کہ غزہ سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔

غزہ میں حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور یہ حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی سمجھا جا رہا ہے۔

حماس کے کمانڈر رعد سعد کی شہادت یا زخمی ہونے کی آزادانہ طور پر تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی میں کارروائی، حماس کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
  • اسرائیل کا حماس کے اہم ترین کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ؛ 3 شہادتیں
  • اسرائیل نے حماس کے اہم کمانڈر کو نشانہ بنایا، فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید
  • افغان سرزمین سے سرحد پار حملے کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی،وزیر خارجہ
  • 8 مسلم ممالک کی اسرائیلی فوج کے یو این آر ڈبلیو اے ہیڈکوارٹرز پر حملے کی سخت مذمت
  • اسرائیل کی قبضہ گردی برقرار: مغربی کنارے میں 800 رہائشی یونٹس کی منظوری
  • عالمی دبائو ،اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
  • اسرائیل کی قبضہ گیری برقرار، مغربی کنارے میں 800 رہائشی یونٹس کی منظوری
  • عالمی دباؤ پر اسرائیل نے غزہ امداد کے لیے اردن کی سرحد کھول دی
  • غزہ میں صیہونی بربریت جاری، مزید 5 فلسطینی شہید، متعدد زخمی