Jang News:
2025-12-03@16:10:39 GMT

کراچی، مشتعل افراد نے انسداد تجاوزارت کے ٹرک کو آگ لگادی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

کراچی، مشتعل افراد نے انسداد تجاوزارت کے ٹرک کو آگ لگادی

فائل فوٹو

کراچی میں مشتعل افراد نے محکمہ انسداد تجاوزات کے ٹرک کو آگ لگادی۔

حکام کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔

محکمہ انسداد تجاوزات کے مطابق آگ کے باعث ٹرک پر ضبط کیا گیا تمام سامان مکمل طور پر جل گیا۔

سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عمار خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیں گے، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انسداد تجاوزات

پڑھیں:

انٹر کے ضمنی امتحانات: مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کے آنے پر پابندی عائد

فائل فوٹو۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیراہتمام انٹر کے ضمنی امتحانات کے موقع پر امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کے آنے پر پابندی ہوگی۔ 

کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر ایڈمٹ کارڈ کے امتحانی مرکز میں داخلے اور امتحانی مراکز کے دو سو گز کے اندر فوٹو اسٹیٹ مشین چلانے پر پابندی ہوگی۔ 

کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی اوقات میں موبائل فون اور برقی آلات کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ 

کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز کے اطراف غیر ضروری اجتماع، رش اور ہجوم پر سخت کارروائی ہوگی۔ 

سرکاری اعلامیہ کے مطابق کمشنر نے  پولیس کو خلاف ورزی پر سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد، تجاوزات کیخلاف عوامی حلقوں میں تشویش کا اظہار
  • انٹر کے ضمنی امتحانات: مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کے آنے پر پابندی عائد
  • 9 مئی حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 افراد اشتہاری قرار
  • کراچی میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ کے ساتھ دھند میں بھی اضافہ
  • کراچی: گٹر میں گرا 3 سالہ بچہ 10 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ مل سکا، شہری مشتعل، سڑک بند
  • کراچی واقعہ، فاروق ستار کے پہنچنے پر شہری مشتعل، میڈیا پر بھی پتھراؤ
  • کراچی: گٹر میں گرا 3 سالہ بچہ 12 گھنٹے بعد بھی نہ مل سکا، شہری مشتعل، سڑک بلاک
  • کراچی: مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ، عوام مشتعل، ریسکیو کام رک گیا
  • کراچی سانحہ، فاروق ستار کے پہنچنے پر شہری مشتعل، میڈیا پر بھی پتھراؤ