بنوں: میرانشاہ روڈ پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنوں کے مصروف علاقے میرانشاہ روڈ پر فائرنگ میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی سرکاری گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی اللہ، 2 پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ فلور ملز کے قریب اس وقت ہوا جب اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی معمول کے سفر پر تھی کہ اچانک حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کردی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک اور شخص بھی گولیوں کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگیا۔ ایک پولیس اہلکار اور ڈرائیور شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔
حملہ آور کارروائی کرکے زخمی اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے۔ حملے کے بعد ملزمان نے گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔
واقعے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے عوام کے حوصلے توڑ نہیں سکتے۔ انہوں نے آئی جی پولیس سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہدا کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان
پڑھیں:
بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں عدالت کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میٹروپولیٹن سیشنز جج کورٹ کے مرکزی دروازے کے باہر اتوار کی دوپہر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت فضلِ ربی (راجن) اور حسیب حولدار کے نام سے ہوئی ہے، جو متعدد مجرمانہ مقدمات کا سامنا کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں مقامی جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: شیخ حسینہ کی برطرفی نے بنگلہ دیش میں بھارت کی مداخلت ختم کردی، بنگلہ دیشی صحافی
عینی شاہدین کے مطابق دونوں افراد عدالت میں پیشی کے بعد اپنی موٹر سائیکل کے قریب موجود تھے کہ 4 سے 5 حملہ آور پیدل آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور واردات کے فوراً بعد فرار ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر کھلنا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
حسیب کے بھائی نے بتایا کہ حسیب کو حال ہی میں اسلحہ کیس میں ضمانت ملی تھی اور وہ معمول کی حاضری کے لیے عدالت آیا تھا۔
کھلنا میٹروپولیٹن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر شہاب کریم کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حملہ آوروں کی شناخت اور قتل کی وجہ معلوم کی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش ڈھاکا عدالت فائرنگ