Express News:
2025-12-03@16:35:03 GMT

کراچی میں آج صبح سن ڈاگ کا دلکش نظارہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

شہر قائد میں آج صبح سن ڈاگ کا دلکش نظارہ کیا گیا۔ سن ڈاگ ایک قدرتی عمل ہوتا ہے جس کو پار ہیلیا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مظہر سورج سے تقریباً 22 ڈگری کے فاصلے پر دِکھائی دیتے ہیں۔

سن ڈاگ ایک قدرتی بصری مشاہدہ ہےجس کے دوران سورج کے اردگررنگ برنگی روشنی اورجھلملاتے دھبے دکھائی دیتے ہیں۔

اوپری فضا (اپر ایٹماسفیئر) کےسرد حصے میں برف کے باریک کرسٹل بننے کےسبب سن ڈاگ کا قدرتی عمل رونما ہوتا ہے۔ سورج کی روشنی کرسٹل پر پڑ کر منعکس ہوتی ہے، جس سے سورج کے دونوں طرف رنگین روشنی کے دھبے دکھائی دیتے ہیں۔

سن ڈاگ کا نظارہ سرد موسم، برفیلی ہواوں کےدوران عموما دکھائی دیتا ہے۔ بسااوقات بدلتے موسم کے دوران سردی کی لہر، بارش یا برف باری بھی سن ڈاگ کا سبب بنتی ہے۔

دنیا کےسرد ممالک کینیڈا، روس، اسکینڈے نیویا میں کثرت سے سن ڈاگ کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔ جبکہ پاکستان میں موسم سرما اورگہرے بادلوں کی موجودگی میں کبھی کبھار یہ نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سن ڈاگ کا

پڑھیں:

اسلام آباد ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتار ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-1-6

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • شہری فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟
  • اسلام آباد ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتار ملاقات کررہے ہیں
  • ایشیائی ممالک میں قدرتی آفات‘ ایک ہفتے میں 1100 سے زاید ہلاکتیں
  • اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیے کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتار ملاقات کررہے ہیں
  • وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل کی ملاقات ؛ پیٹرولیم و معدنیات میں تعاون کو وسعت دینے پر زور
  • ایشیائی ممالک میں حالیہ قدرتی آفات سے تباہ کاریاں، 1100 سے زائد افراد ہلاک
  • بھارت میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش فیس بک لائیو آکر دکھائی
  • گوگل نے یکم دسمبر 2025 کا خوبصورت و دلکش ڈوڈل جاری کر دیا
  • گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی میں خطاب