data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایشیائی ممالک میں سمندری طوفانوں، مسلسل بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی کی نئی لہر برپا کر دی ہے۔

حالیہ قدرتی آفات کے نتیجے میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صرف ایک ہفتے کے دوران 1100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

انڈونیشیا میں 604، سری لنکا میں 366، تھائی لینڈ میں 176 اور ملائیشیا میں 3 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

سری لنکا میں صورتحال بگڑنے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ صدر انورا کمارا نے سمندری طوفان، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی وسیع تباہی کو 2004 کے تباہ کن سونامی سے بھی زیادہ سنگین قرار دیا ہے۔

عالمی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں بچے اسکول جانے سے محروم ہو گئے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکا میں تباہ کن برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ

امریکا کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان سے متاثر ہو گئی ہیں، جہاں دو فُٹ سے زائد برف نے عمارتوں، گھروں اور سڑکوں کو سفید چادر میں ڈھانپ دیا ہے۔

مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نیو یارک، الینوائے، مشی گن اور الاسکا شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ خراب موسم کے باعث ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں نومبر کے مہینے میں سب سے زیادہ برفباری کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، جہاں ائیرپورٹ پر 8.4 انچ برف ریکارڈ کی گئی۔ ائیرپورٹس، ہائی ویز اور شہری نظام پر شدید دباؤ دیکھنے میں آرہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید برفباری، یخ بستہ ہواؤں اور تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ کینساس، نیبراسکا، پینسلوینیا، نیو جرسی اور مشرقی ساحلی ریاستیں بھی برفانی طوفان کی زد میں آنے کا امکان ہے، جہاں 6 انچ یا اس سے زائد برف پڑنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں بھی آئندہ ہفتے شدید برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں تباہ کن برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
  • ایشیائی ممالک میں طوفان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا قہر، ایک ہفتے میں 1100 سے زائد ہلاک
  • شکاگو: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
  • انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 613 تک پہنچ گئیں
  • انڈونیشیا؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں جاں بحق افراد کی تعداد 600 ہوگئی
  • صدر زرداری کا انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس 
  • تامل ناڈو میں 2 مسافر بسوں میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 60 زخمی
  • فن لینڈ  کاپاکستان سمیت تین ممالک میں سفارتخانے بند کرنے کا اعلان
  • سری لنکا میں سیلاب سے ہلاکتیں 123 تک جا پہنچیں؛ 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر