حادثاتی طور پر رہا 12قیدیوں میں سے2 تاحال فرار ہیں، ڈیوڈ لیمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی جسٹس سیکریٹری ڈیوڈ لیمی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں 12 قیدیوں کو حادثاتی طور پر رہا کیا گیا ہے جن میں سے دو ابھی تک فرار ہیں۔
مذکورہ قیدی ان 91 قیدیوں میں سرفہرست ہیں جنہیں اپریل اور اکتوبر کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں غلطی سے رہا کیا گیا تھا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر انصاف اور نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ ہمیشہ غلطی انسان سے ہوتی ہے مگر جیلوں میں کاغذ پر مبنی نظام کو ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کر کے حالات کو بہتربنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فرار ہونیوالے دو قیدی جنسی تشدد جیسے جرائم کے مقدمات میں ملوث نہیں تھے، تاہم ان کیسز کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتے یہ پولیس کے آپریشنل فیصلے ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں پناہ گزین کی طرف سے ہوٹل میں چودہ سالہ لڑکی اور خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونیوالے شخص کی رہائی بھی حالیہ بیانات کے بعد گردش کر رہی ہے۔
ہاؤس آف کامنز کے سامنے پیش ہونیوالے حالیہ انکشافات میں یہ بھی پتہ چلا کہ غلطی سے رہا ہونیوالے قیدیوں کی تعداد میں گزشتہ سال 128 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انگلینڈ اور ویلز میں 2024 اور 2025 میں 57 ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی ہوئی جنہوں نے اپنی سزاؤں کا بڑا حصہ مکمل کر لیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حیدرآباد: سرپرست الخدمت فائونڈیشن وامیرجماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید ودیگر سینٹرل جیل میں قیدیوں میں گرم کمبل تقسیم کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار