بلاول بھٹو کی خیبر پختونخوا حکومت کی صحت کارڈ اسکیم پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
بلاول بھٹو زرداری: فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا حکومت کے صحت کارڈ اسکیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کا بجٹ ہیلتھ کارڈ میں ڈال دیا ہے، میرے خیال میں کے پی حکومت کا ہیلتھ کارڈ صحیح ماڈل نہیں ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی ایک حد مقرر ہے، اس سے زیادہ بیماری پر خرچہ آیا تو آپ کو اپنے پیسوں سے علاج کروانا ہوگا، خیبر پختونخوا حکومت صحت کے نظام میں حکومتی اداروں کا پیسہ نجی اسپتالوں کو دلوارہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم پاکستان کو ایک خط لکھا ہے، وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اجازت دی۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے پسماندہ طبقے کے لیے وسیلہ صحت پروگرام شروع کیا تھا، وسیلہ صحت پروگرام کا مقصد تھا کہ پسماندہ ترین افراد کو براہ راست مدد پہنچائی جائے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت، خیبر پختونخوا حکومت پاپولیشن پلاننگ پر 15 سال کی کارکردگی سامنے لائے، میں سندھ حکومت کی 15 سال کی پاپولیشن پلاننگ کی کارکردگی پیش کرنے کےلیے تیار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم گوجر خان، سرگودھا، رحیم یار خان، ڈی آئی خان میں بھی ایس آئی یو ٹی کے تعاون سے سہولیات فراہم کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا حکومت بلاول بھٹو نے کہا کہ
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،عبدالجبار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان نے پیپلزپارٹی کے ملک گیر کامیاب یوم تاسیس پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی 58سالہ تاریخ جدوجہد ، عوامی خدمت اور ملک دشمن قوتوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے۔ پورے ملک اور خاص طورپر سندھ میں یوم تاسیس پر جس طرح پارٹی کارکنان اور عہدیداروں نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری عوام کی اُمید ہیں اور عوام چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو کو جلد سے جلد وزیراعظم بناکر ملک میں بہتری کے دور کا آغاز کیا جاسکے۔