سندھ کا صحت نیٹ ورک مثال بن گیا، وفاق کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے،بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی میں ایس آئی یو ٹی کے نئے یونٹ کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ اسلام آباد تعلیم اور بہبودِ آبادی جیسے اختیارات دوبارہ اپنے پاس لانا چاہتا ہے، جو 18ویں ترمیم کی روح کے خلاف ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں بھی وفاق نے این آئی سی وی ڈی کو صوبے سے واپس لینے کی کوشش کی تھی، جو ایک غلط قدم تھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے ایس آئی یو ٹی سمیت متعدد صحت کے اداروں کو جدید بنا کر عالمی معیار کا نیٹ ورک تشکیل دیا۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے ایک پیپلز پارٹی ٹکٹ ہولڈر نے سندھ حکومت سے درخواست کی کہ صوبے میں دی جانے والی مفت طبی سہولیات پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس سلسلے میں وزیراعظم کو خط لکھا جس کی منظوری پر انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
پی پی چیئرمین کے مطابق آج ایک فائیو اسٹار ہوٹل کو فائیو اسٹار ہیلتھ فیسلیٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جو 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی خودمختاری کے ثمرات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی کراچی کا لینڈ مارک ادارہ ہے جو ملک بھر کے مریضوں کی خدمت کر رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنی حکومت کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی کو سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2022 تک ایس آئی یو ٹی کے ساتھ سندھ حکومت کی شراکت 6 ارب روپے تک تھی، جو اب بڑھ کر 21 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ کے باہر دیگر صوبوں میں بھی ایس آئی یو ٹی کی سہولیات توسیع دی جائیں گی، اور 2027 تک لاڑکانہ میں نئے ایس آئی یو ٹی یونٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس آئی یو ٹی بلاول بھٹو انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا 58واں یوم تاسیس، کراچی میں جلسہ عام، بلاول بھٹو زرداری کا خطاب
اسلام ٹائمز: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے مرکزی جلسے سے خطاب کیا۔ بلاول بھٹو کا خطاب 100 سے زائد شہروں میں بیک وقت سنا گیا۔ جلسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، پیپلز پارٹی ایسے کسی فیصلے میں ساتھ نہیں دے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا 58واں یوم تاسیس ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سو سے زائد مقامات پر اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، ضلعی سطح پر تقریبات اور کراچی کے علاقے کورنگی میں مرکزی جلسہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر پارٹی پرچم لہرائے گئے، جلسہ گاہ میں اسٹیج، قد آور اسکرین لگادی گئی تھیں اور اسے پیپلز پارٹی، ذیلی تنظیموں کے جھنڈوں خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے مرکزی جلسے سے خطاب کیا۔ بلاول بھٹو کا خطاب 100 سے زائد شہروں میں بیک وقت سنا گیا۔ جلسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، پیپلز پارٹی ایسے کسی فیصلے میں ساتھ نہیں دے گی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial