ملی سائرس نے چار سال کے تعلقات کے بعد اپنے دوست سے منگنی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
امریکی گلوکارہ اور اداکارہ ملی سائرس نے چار سال تک ساتھ رہنے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ میکس مورنڈو سے منگنی کرلی ہے۔
33 سالہ ملی سائرس کی یہ دوسری شادی ہوگی، جبکہ دونوں کی منگنی کی تصدیق معروف میگزین پیپل نے قریبی ذرائع سے کی ہے۔
گزشتہ دنوں ملی سائرس نے اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں مداحوں نے ان کی انگلی میں ایک نئی انگوٹھی دیکھی اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ بعد ازاں لاس اینجلس میں فلم Avatar: Fire And Ash کی ریڈ کارپٹ تقریب میں وہ میکس کے ساتھ نظر آئیں اور پہلی مرتبہ کھل کر منگنی کی انگوٹھی دکھائی۔
View this post on Instagramملی اور میکس کی پہلی ملاقات 2021 میں ہوئی تھی، جبکہ جوڑی نے 2022 میں ویسٹ ہالی وو میں اپنی رومانوی تصاویر سامنے آنے کے بعد تعلق کی تصدیق کی۔ چھ سال کی عمر کے فرق کے باوجود دونوں کی کیمسٹری ہمیشہ خبروں میں رہی ہے، اور اب یہ جوڑا زندگی کے نئے سفر کے لیے تیار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملی سائرس
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔