وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے ابراہیم کے جاں بحق ہونے پر تمام متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی احکامات جاری کردی ہیں۔

بدھ کے روز وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت نیپا چورنگی واقعے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا، کے ایم سی، ٹاؤن انتظامیہ، ریونیو اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بچے کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس ہے اور جس کی بھی کوتاہی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے کے عمل کو افسوسناک قرار دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے بعد تمام متعلقہ افسران کو معطل کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری سندھ سے کہا ہے کہ ذمہ دار افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی، ٹاؤن انتظامیہ اور واٹر کارپوریشن کے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار گلشن اقبال کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، 27 نکات پر غور اور اہم فیصلے متوقع

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکریٹری اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں شامل 27 نکات پر غور اور فیصلے ہوں گے۔ اسلام کوٹ تا چھوڑ اور بن قاسم سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا کام کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2025ء میں سندھ حکومت اور وزارت ریلویز کے درمیان ایم او یو ہوا تھا۔ ایم او یو کے تحت وزارتِ ریلوے کو تھر سے کوئلے کی نقل و حمل کے لئے ریلوے لائن تعمیر کرنی ہے۔ پروجیکٹ کے تحت تھر کول سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ بن قاسم سے پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹر ڈبل ٹریک ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔ کوئلے کی انلوڈنگ کی سہولت پورٹ قاسم پر بنائی جائے گی۔ سندھ حکومت اور وزارتِ ریلویز کے درمیان برابر کی شراکت داری ہے۔

کابینہ نے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں ہونے والے فراڈ کی انکوائری اینٹی کرپشن کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام کٹس غریب گھرانوں کو مفت فراہم کی جائیں گی۔ کابینہ نے این آر ٹی سی انرجیز کو فی کٹ 219 امریکی ڈالر کے نرخ پر درآمد کا ٹھیکہ دیا ہے۔ ایک لاکھ کٹس کی ادائیگی کے لیے 5.518 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

26 این جی اوز کی جانب سے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے جبکہ پروپوزلز کا جائزہ جاری ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کی شفاف، بروقت اور سخت نگرانی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق، بلدیاتی اداروں کے متعدد افسران کو معطل کردیا گیا
  • کراچی: ایک اوربچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق، 2 افسران معطل
  • نیپا واقعہ، کے ایم سی نے حادثے کا ذمہ دار بی آر ٹی اور نجی اسٹور انتظامیہ کو قرار دیدیا
  • کم عمر ڈرائیور کا چالان؛ کارروائی کس کے خلاف ہوگی؟ ٹریفک پولیس کا بڑا فیصلہ
  • کراچی: کمسن ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے تنویر کو پولیس کا اعزاز، ریسکیو دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، 27 نکات پر غور اور اہم فیصلے متوقع
  • سندھ بلڈنگ، ماڈل کالونی میں عمارتی مافیا بے لگام ، تعمیراتی لاقانونیت کا راج
  • ٹنڈوجام ٹول پلازہ انتظامیہ سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکاری
  • کراچی؛ انتظامیہ کی مبینہ غفلت، گلشن اقبال میں کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا