کراچی میں آئندہ تین روز تیز ہوائیں چلنے کا امکان، پارہ کتنا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران شہر میں تیز اور خشک ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت سے 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، تاہم مجموعی طور پر موسم خشک اور قدرے خنک رہے گا۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت تقریباً 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم رات کے وقت مزید سرد اور دن کے وقت خنک رہنے کی توقع ہے۔
میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑ سکتی ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ میں کمی ہونے کا امکان ہے، لہٰذا شہریوں کو سفر کے دوران احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔