سردیوں کا آغاز؛ کراچی میں آئندہ 3 دن موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
کراچی:
ملک بھر میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 دن کے موسم سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے کی گئی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 3 روزکے دوران موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کا امکان ہے جب کہ جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری تک گرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر پر بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں اثراندازرہ سکتی ہیں جب کہ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
"ایتھوپیا کا 12 ہزار سال بعد پھٹنے والا آتش فشاں: راکھ کے بادل پاکستان تک، محکمۂ موسمیات نے تاریخی الرٹ جاری کردیا"
محکمہ موسمیات پاکستان نے ایتھوپیا کے آتش فشاں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ایتھوپیا میں دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر دور افار ریجن میں 12 ہزار سال سےخاموش ہیلی گُبی آتش فشاں پھٹ گیا جس سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فُٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ایتھوپیا میں آتش فشاں ہیلی گُبی پھٹنے سے راکھ کے بادل یمن ، عمان، بھارت، شمالی پاکستان تک پہنچے ہیں۔اس معاملے پر ترجمان محکمہ موسمیات پاکستان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کی راکھ گوادر کے جنوب میں 60 ناٹیکل مائل پر دیکھی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے پہلی بار کسی آتش فشاں کی راکھ سے متعلق الرٹ جاری کیا، یہ راکھ 45ہزار فٹ کی بلندی پرتھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک پروازیں 34 سے 36 ہزار فٹ جبکہ بین الاقوامی پروازوں کے جہاز 40 سے 45 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ یہ راکھ بین الاقومی پروازوں کے جہاز کے انجن کو متاثر کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ ہیلی گُبی آتش فشاں 12 ہزارسال میں پہلی بارپھٹا ہے۔ آتش فشاں پھٹنے سے جانی نقصان یا انخلا کا نہیں بتایا۔