گلگت بلتستان الیکشن، سکردو میں اسلامی تحریک کا اعلیٰ سطحی اجلاس، تیاریوں کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
کمیٹی کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر عوام نے موقع دیا تو آئندہ بھی اسلامی تحریک پاکستان نئی انقلابی روح کے ساتھ جی بی کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور جی بی کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کی سیاسی انتخابی کمیٹی کا پہلا رسمی اجلاس چیئرمین کمیٹی اسلامی تحریک پاکستان، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیرصدارت سکردو میں منعقد ہوا، جس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر علامہ شیخ مرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزدادہ، شیخ نثار اتحادی، سید محمد حسن سبزواری، مولانا سلمان کمال، سخی احمد جان، نثار حسین، موسیٰ سدپارہ، مہدی علی ایڈووکیٹ اور شاہ رئیس خان نے شرکت کی، جبکہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید مصور نقوی نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں جی بی کے آئندہ انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان کے میدان عمل میں اترنے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور گلگت بلتستان کے حلقوں میں مرحلہ وار رابطہ عوام مہم چلانے کے لیے ابتدائی حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں شرکاء کمیٹی کو اسلامی تحریک پاکستان کی سابقہ اور حالیہ عوامی خدمات اور اقدامات کی بھی بریفنگ دی گئی، جس کو بہترین قرار دیتے ہوئے متفقہ طور پر سراہا گیا۔
اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان میں شمولیت کی خواہشمند شخصیات کے رابطوں کو بھی مرحلہ وار مکمل کرنے کی منظوری دی گئی اور سیاسی انتخابی کمیٹی نے رابطوں کے لیے پہلے سے موجود رابطہ کمیٹی کو متفقہ طور اختیار دیا کہ وہ سیاسی اور انتخابی امور کی انجام دہی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔ شرکاء اجلاس نے اسلامی تحریک پاکستان کی عوامی مقبولیت کے باعث جی بی میں کامیابی کو یقینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان کا جی بی کی عوام کے لیے خدمات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے اور آئی ٹی پی حکومت میں ہوتے ہوئے اور حکومت کے بغیر بھی مسلسل عوامی خدمات انجام دیتی رہی ہے۔ کمیٹی کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر عوام نے موقع دیا تو آئندہ بھی اسلامی تحریک پاکستان نئی انقلابی روح کے ساتھ جی بی کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور جی بی کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی تحریک پاکستان جی بی کی کی عوام کے لیے
پڑھیں:
گلگت بلتستان اسمبلی 5 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد آج تحلیل ہوجائیگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسکردو: گلگت بلتستان اسمبلی آج اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد رات 12 بجے باضابطہ طور پر تحلیل ہو جائے گی۔
سیکرٹری جی بی اسمبلی کے مطابق ایوان کا 42 واں اجلاس، جو اس کا تیسرا اور اختتامی سیشن ہوگا، دوپہر 2 بجے منعقد کیا جائے گا۔
موجودہ اسمبلی 15 نومبر 2020 کے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی اور اپنی مدت پوری کر رہی ہے۔ آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرائے جائیں گے، جس کے لیے تیاریوں کا آغاز جلد متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہی گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے، اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔