اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ ضلع ہنزہ میں بجلی کے بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے این پاک انرجی کا ہنزہ میں کام شروع کرنا سنگ میل ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان اور این پاک انرجی کے مابین ضلع ہنزہ میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام کی منتقلی اور نئے بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے کئے جانے والے باہمی معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ ضلع ہنزہ میں بجلی کے بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے این پاک انرجی کا ہنزہ میں کام شروع کرنا سنگ میل ثابت ہوگا۔ امید ہے این پاک انرجی رن آف دی ریور منصوبوں کی تعمیر، ترسیل کے نظام کی بہتری اور معاہدے کے تحت متعین ٹیرف کو یقینی بنائے گا۔ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں ضلع ہنزہ میں این پاک انرجی کی کامیابی اور کارکردگی کے بعد این پاک انرجی کے دائرہ کار کو دیگر اضلاع تک وسعت دینے پر غور کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ این پاک انرجی ضلع ہنزہ میں انرجی ماسٹر پلان کے تحت رن آف دی ریور پاور پروجیکٹس پر خصوصی توجہ دے گا۔

اس سے پہلے حکومت گلگت بلتستان اور این پاک انرجی کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد خطے میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانا اور مقامی سطح پر پائیدار توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس اہم پیش رفت پر سیکریٹری واٹر اینڈ پاور صفدر خان کی کوششوں کو سراہا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے اس معاہدے کو صوبے کیلئے نہایت خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد، سیکریٹری واٹر اینڈ پاور صفدر خان اور این پاک انرجی سمیت دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔ این پاک کے ماہرین نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ این پاک انرجی کے سی ای او محمد عمران حلیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ این پاک انرجی ضلع ہنزہ کے عوام کے وسیع مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انرجی منصوبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گا، بجلی کے ترسیل اور پیداوار کے نظام کوموثر بناتے ہوئے ہنزہ سے بجلی بحران کا خاتمہ کرے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاک انرجی کے ہنزہ میں بجلی گلگت بلتستان وزیر اعلی بجلی کے

پڑھیں:

گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر سینیئر صحافی منظر شگری کا انٹرویو

اپنے انٹرویو میں منظر شگری نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کی فہرست میں ایک نئے نام کا اضافہ ہوا ہے اور انہی کی ہی پوزیشن سب سے مضبوط ہے۔ منگل تک نگران وزیراعلیٰ کا تقرر ہو جائے گا۔ سابق سیکرٹری وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان شاہد اللہ بیگ کی پوزیشن سب سے مضبوط بتائی جاتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںگلگت بلتستان حکومت کی مدت پوری ہونے میں 4 دن باقی رہ گئے ہیں، تاہم ابھی تک نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ نگران وزیراعلیٰ کی دوڑ میں بڑے کھلاڑی میدان میں ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد میں لابنگ میں تیزی آئی ہے، گذشتہ روز ہنزہ سے تعلق رکھنے والے راجہ نظیم الامین کو نگران وزیراعلیٰ کے طور پر فائنل کرنے کی خبریں سامنے آئیں، تاہم پیپلزپارٹی کے شدید تحفظات پر ان کا نام ڈراپ ہونے کی اطلاع ہے۔ اسوقت صورتحال کیا ہے؟ کون سے امیدوار کی پوزیشن مضبوط ہے؟ کس پارٹی کی حمایت حاصل ہے، اسلام آباد کے ایوانوں میں کیا ہو رہا ہے؟ اسلام ٹائمز نے اس حوالے سے گلگت بلتستان کے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار منظر شگری سے انٹرویو کیا ہے۔ منظر شگری گذشتہ تین دہائیوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہیں، جی بی کے ایشوز پر وسیع عبور رکھتے ہیں، مختلف قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • خالد خورشید کی وجہ سے گلگت بلتستان سے تحریک انصاف فارغ ہوگئی، گلبر خان
  • خالد خورشید کی وجہ سے گلگت بلتستان سے تحریک انصاف فارغ ہو گئی، گلبر خان
  • آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 آئی ٹی مراکز قائم
  • گلگت، نون لیگ اور انجمن امامیہ کا خطے کی ترقی اور امن کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
  • کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مظاہرے
  • پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین علاقائی مسائل کے حل بارے معاہدہ
  • گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ مدت 24 نومبر کی رات ختم ہو رہی ہے، اسمبلی سیکریٹری
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر سینیئر صحافی منظر شگری کا انٹرویو
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر سینئر صحافی منظر شگری کا انٹرویو