2025-11-23@16:02:35 GMT
تلاش کی گنتی: 34
«ٹائٹل اپنے نام»:
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح اور ٹائٹل اپنے نام کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی پذیرائی کی ۔ وزیرِ اعظم نے محمد آصف اور اسجد اقبال کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ۔وزیراعظم نے کہا پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا.مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے.پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں. پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ایتھنز(ویب ڈیسک)سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے یونان میں ہیلینک چیمپیئن شپ کے فائنل میں اٹلی کے کھلاڑی لورینزو موسیتی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر اے ٹی پی ٹور کے معمر ترین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور 101 واں ٹائٹل جیت لیا۔ یونان کے شہر ایتھنز میں کھیلے گئے ہیلینک چیمپیئن شپ کے فائنل میں 38 سالہ جوکووچ نے اطالوی کھلاڑی لورینزو موسیتی کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 7-5 سے شکست دے کر اے ٹی پی ٹور میں اپنا 101واں ٹائٹل حاصل کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران پہلی بار جوکووچ نے موسیتی کے خلاف ہارڈ کورٹ پر ایک سیٹ...
ہانگ کانگ سکسزکپ کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو شکست دے دی۔ پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر135 رنز بنائے۔ کپتان عباس آفریدی نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22رنز بنائے۔ کویت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی پہلی گیند پر 92رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کراچی: مراکش نے پہلی مرتبہ انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیفا کے زیر اہتمام چلی میں کھیلے گئے 24 ویں انڈر20 ورلڈ کپ کے فائنل میں مراکش نے مضبوط حریف ارجنٹائن کو 0-2 سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ سانتیاگو کے جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں محمد یاسر زبیری نے 12 ویں اور 29 ویں منٹ میں دو شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ What a beauty from Zabiri! ????????????#U20WC pic.twitter.com/sfS1dEp8Bg — FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) October 20, 2025 اس تاریخی فتح کے ساتھ مراکش 2009 کے بعد انڈر20 ورلڈ کپ...
آسٹریلیا نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے کر 10ویں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے یہ اعزاز جیتا۔ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپیئن برطانیہ نے پاکستان کو 2-3 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ پانچویں پوزیشن کے میچ میں میزبان ملائیشیا نے نیوزی لینڈ کو 3-5 سے مات دی۔ پاکستان کے سفیان خان 9 گول کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر قرار پائے۔ یہ بھی پڑھیں: سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کے تمان دیا ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ 6 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کے...
بھارتی حریف کو ہرا کر عالمی ٹائٹل جیتنے پر صدر آصف علی زرداری کی پاکستانی باکسر سمیر خان کو مبارکباد
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی باکسر سمیر خان کو یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ عالمی ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جو پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمیر خان نے اپنی شاندار کارکردگی سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹوکیو میں فائٹ کے دوران دماغی چوٹیں، 2 باکسرز جان سے گئے صدر آصف علی زرداری نے نوجوان باکسر کی محنت، عزم اور جذبے کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمیر خان جیسے کھلاڑی پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔...
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے زیر کیا۔ پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26 اور 12-28 کے مارجن سے جیتا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ یاد رہے کہ کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستاں نے پہلے میچ میں بھارت کو 0-2 سے شکست دی تھی۔
کراچی(سپورٹس ڈیسک) پشاور سے تعلق رکھنے والی اسکواش کھلاڑی ماہنور علی نے یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کا ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ لیوٹکی میر ایتھلیٹک سینٹر، بالٹی مور (امریکہ) میں کھیلے گئے فائنل میں ماہنور نے اپنی ہی بہن سحرش علی کو 1-3 سے شکست دے کر 22 واں انٹرنیشنل گولڈ میڈل حاصل کیا۔ میچ میں ماہنور نے پہلا گیم 7-11 سے اپنے نام کیا۔ دوسرے گیم میں سحرش نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے 9-11 سے کامیابی حاصل کی اور مقابلہ برابر کر دیا۔ تاہم اس کے بعد ماہنور نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے دونوں گیمز 6-11 اور 7-11 سے جیت کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔...
نیویارک (نیوز ڈیسک) بیلاروس کی عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ Concrete jungle where dreams are made of ???????? Aryna Sabalenka, two-time US Open champion. pic.twitter.com/RrpRhsIbaC — US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025 سبالینکا نے فائنل میں امریکا کی امانڈا اینی سیمووا کو شکست دی۔ فتح کے بعد وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آنکھوں میں نمی لیے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئیں۔ یہ رواں سال ان کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے، جبکہ اس سے قبل انہیں دو گرینڈ سلیم فائنلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ El momento ganador ????...
جمیکا میں جاری آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس ایونٹس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس کھلاڑی میکائیل علی بیگ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل دوسرے ہفتے سنگلز ٹائٹل جیت کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ 15 سالہ میکائیل علی بیگ نے گزشتہ ہفتے امریکی کھلاڑی راس جونسن کو فائنل میں شکست دی تھی، جبکہ اس ہفتے کینیڈا کے اینتوئن ٹارڈف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-2 اور 7-6 سے مات دی۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل ٹینس اور گالف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، تصاور اور ویڈیو وائرل دوسرے سیٹ میں میکائیل نے 2-5 کے خسارے سے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ٹائی بریکر میں کامیابی حاصل کی۔ قابل ذکر بات...
جنوبی کوریا کے شہر جن جو میں ہونے والے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ فیصلہ کن مقابلہ ہواسن جمنازیم میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی ٹیم نے آغاز سے ہی مکمل برتری حاصل کی اور پورے میچ کے دوران اپنی سبقت برقرار رکھی۔ میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان نے 5 کے مقابلے میں 17 گول کر کے واضح برتری حاصل کر لی تھی۔ ہاف ٹائم تک اس برتری میں مزید اضافہ ہوا اور اسکور 34-17 تک پہنچ گیا، تیسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کا پلڑا 45-23 کے...
21 جون 2009 میں پاکستان نے ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل اپنے کیا تھا آج 16 برس بعد اسی روز گرین شرٹس کے پاس ہاکی میں بڑا ٹائٹل حاصل کرنے کا موقع ہے۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہے تاہم سیمی فائنل میں اپنے سے کئی گُنا مضبوط ٹیم کو ہرانے کے بعد قومی ہاکی ہلئیرز کے حوصلے بلند ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا فائنل مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ مزید پڑھیں: فرانس کیخلاف تاریخی فتح؛ ہاکی پلئیرز رو پڑے، ویڈیو وائرل آج سے 16 برس قبل اسی روز یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے سری لنکا کو ٹی20...
آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز لارڈز: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔کینگروز نے اپنی پہلی اننگز میں 212 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 138 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 74 رنز کی برتری سے کیا اور 65 اوورز میں 207 رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ چوتھے روز لارڈز کے تاریخی سٹیڈیم کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز اننگز کا آغاز ہوا تو افریقی کپتان ٹمبا باوما...
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، انہوں نے ازبکستان میں جاری ورلڈ اسٹرونگ مین چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار ورلڈ اسٹرونگ مین کا اعزاز حاصل کر لیا۔ نوح بٹ نے چیمپیئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت کر نہ صرف اپنا ٹائٹل کامیابی سے برقرار رکھا بلکہ عالمی سطح پر اپنی برتری کو ایک بار پھر تسلیم کروا لیا۔ ابتدائی مقابلوں میں ہی تمام پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے نوح نے اپنی مکمل برتری ثابت کی اور پُراعتماد انداز میں ایونٹ میں شریک رہے۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے گزشتہ...
پرتگال نے ایک بار پھر یورپی فٹبال میں اپنی برتری ثابت کر دی۔ یوئیفا نیشنز لیگ 2025 کے فائنل میں پرتگال نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد اسپین کو پینالٹی ککس پر 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ پرتگال کی نیشنز لیگ میں دوسری کامیابی ہے۔ فائنل کا دلچسپ مقابلہ مقررہ وقت تک 2-2 گول سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ ہو سکا، جس کے بعد فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پرتگالی گول کیپر کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، جبکہ اسپین کی جانب سے دو پینالٹی ککس ضائع کی گئیں۔ فرانس نے تیسری...
آئی پی ایل 2025 فائنل میں رائل چیلنجرز بینگالورو نے پنجاب کنگز کو سات رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل نام کرلیا۔ احمد آباد میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پنجاب کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بینگالورو نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے۔ آر سی بی کی جانب سے ویرات کوہلی 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان رجت پاٹیدار 26، لیام لیونگسٹن 25، جتیش شرما 24، ماینک اگروال 24، روماریو شیفرڈ 17، فل سالٹ 16، کرونال پانڈیا 4 اور بھوونیشور کمار 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یش دیال 1 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ پنجاب کنگز کی جانب...
ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شب کے فائنل میچ کا انعقاد جاپان میں ہوا جس میں جیولین تھرو میں پاکستان کی طرف سے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے حصہ لیا۔ پہلا راؤنڈ پہلا راؤنڈ مکمل ہونے تک ارشد ندیم کا 12 کھلاڑیوں میں چھٹا جبکہ یاسر سلطان کا نواں نمبر تھا۔ اس راؤنڈ میں ارشد ندیم ندیم نے 75.39 جبکہ یاسر سلطان نے 70.53 میٹر کی تھرو کی۔ پہلے راؤنڈ میں انڈیا کے یش ویر سنگھ کی تھرو ضائع ہوگئی۔ دوسرا راؤنڈ دوسرے راؤنڈ کے آغاز میں یاسر سلطان نے کارکردگی مین بہتری لاتے ہوئے 75.39 میٹر جبکہ ارشد ندیم نے 76.80 میٹر کی تھرو کی۔ ایران کے علی فتح کے ساتھ ساتھ انڈیا کے یش ویر سنگھ کی تھرو اس...
کوئٹہ میں سجنے والی پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔کوئٹہ کے پولو کلب میں جنوبی ایشیاء میں پہلی بار ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔عالمی شہرت یافتہ مکا بازوں نے ٹائٹل فائٹ سمیت مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا جس میں باکسنگ کے 4 ٹائٹل فائٹ سمیت مجموعی طور پر 8 مقابلے ہوئے۔برطانیہ کے جیمی گیلی، سہیل اقبال، الیگز ڈیلمغانی، مراکش کے طارق زائنا، میکسیکو کے جیسس سراچو نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے، پاکستانی باکسر فاطمہ ہزارہ اور ملائکہ نے ہم وطن مکا بازوں کو شکست دی۔پاکستانی باکسر محمد وسیم نے وینزویلا کے وسیٹون اورونو کو نویں...
پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم کیوبا کے انٹرنیشنل باکسر کو ناک آؤٹ کر کے نئے عالمی چیمپیئن بن گئے۔ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے پولو گراؤنڈ کوئٹہ کینٹ میں جاری ہیں، ان مقابلوں میں پاکستان سمیت 9 ممالک کے باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے آخری مقابلے میں پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نےکیوبن باکسر کو ناک آئوٹ کر کےٹائٹل حاصل کیا۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، کمانڈر 12 کور راحت نسیم احمد خان، آئی جی ایف سی (نارتھ) بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر، آی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، اور اعلیٰ سول...
آئرلینڈ کی ایک خاتون اسٹار فٹبالر نے اپنی گیند پھینکنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے فٹبال تھرو-اِن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ انگلینڈ کی ایک ٹیم لندن سٹی لائنیسز کی جانب سے کھیلنے والی 31 سالہ میگن کیمبل نے فٹبال کو اوورہیڈ تھرو کر کے 123 فٹ اور 2 انچز کے فاصلے پر پھینک کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کھلاڑی کی پھینکی گئی تھرو بولنگ ایلے لین کی لمبائی سے سے دُگنا فاصلہ طے کیا اور بلیو وھیل کی لمبائی سے 40 فٹ سے زیادہ تھا۔ میگن کو یہ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے 114 فٹ اور 9 انچز کا فاصلہ طے کرنا تاکہ خواتین کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر آ سکیں۔ میگن کا کہنا...
ڈھاکا: پاکستانی گالفر حانیہ فاروق سید نے 38 ویں بنگلہ دیش امیچر گالف چیمپین شپ میں انفرادی ٹائٹل جیت کر ڈبل کراؤن حاصل کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈھاکہ گالف کلب میں کھیلی جانے والی 38 ویں بنگلہ دیش امیچر گالف چیمپین شپ کا لیڈیز ٹیم ایونٹ پاکستان نے جیت لیا۔ خواتین کے انفرادی مقابلوں میں بھی قومی گالفرز نے اپنی بالادستی ثابت کی ،ایئر مین گالف کلب کراچی کی حانیہ فاروق سید نے لیڈیز ٹائیٹل جیتا جبکہ لاہور کی پرکھا اعجاز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپین شپ کے مینز ایونٹ میں بھی پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قومی گافر نعمان الیاس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے جمعرات کو سنسنی خیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بین الاقوامی رینکنگ باؤٹ کے پہلے راؤنڈ میں اپنے بھارتی حریف ایس ایشورن کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کی تاریخی رقابت کے پیش نظر بنکاک کے ورلڈ سیام اسٹیڈیم میں منعقدہ باکسنگ کے اس مقابلے کی انتہائی چرچا تھی، مذکورہ مقابلہ عثمان وزیر کی 16ویں پیشہ ورانہ فائٹ تھی۔ 23 سالہ عثمان وزیر نے اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو ایک اور جہت دیتے ہوئے ابتدائی راؤنڈ میں فائٹ صرف ایک منٹ اور 41 سیکنڈ میں ختم کردی۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیوز سے سیکھ کر عالمی باکسنگ مقابلے جیتنے والے انجینیئر ریحان اظہر جیسے ہی مقابلے کے آغاز کی گھنٹی بجی،...
کراچی(نیوز ڈیسک)علی سسٹرز سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنلز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چار گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل جیت لیا۔ موصول اطلاعات کے مطابق میلبرن میں منعقدہ آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنل میں رسائی پانے والے پاکستان کے 5 سے 4 کھلاڑی فتح سے ہمکنار ہوئے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کے نام سے معروف تین میں سے دو بہنیں چیمپیئن بن گئیں، فائنل جیتنے والے چاروں پاکستانی کھلاڑیوں نے کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 کے یکساں اسکور سے فتوحات اپنے نام کیں۔ گرلز انڈر 17 کے فائنل میں ٹاپ سیڈ مہوش علی نے نیو ساؤتھ ویلز کی...
لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی ٹیم کی کامیابی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی ہدف اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن محنت کریں گے لاہور میں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی فٹنس اور پریکٹس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد پہلا دن مشکل تھا ڈیڑھ ماہ بعد جب دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو عجیب سا محسوس ہو رہا تھا ایسا لگا جیسے میں بغیر پیڈز کے بیٹنگ کر رہا ہوں لیکن آہستہ آہستہ ردہم میں واپس آ رہا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے...
فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4وکٹوں سے شکست، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252رنز کا ہدف دے دیا، کیویز نے پہلے بلے بازی کرتے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 57 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد اوپنر ول ینگ 23 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔69کے مجموعی اسکور...
دبئی: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے ڈیری مچل 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ مچل بریسویل 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان دونوں کے سوا کوئی کیوی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ول ینگ 15، راچن رویندرا 37، کین ولیمسن 11، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 34، رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتھی نے 2، 2، رویندرا...
کوالالمپور: بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ویمن ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ آئی سی سی انڈر 19 ویمن ورلڈکپ کا فائنل کوالالمپور کا بایوماس اوول میں جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں بھارت نے سنسنی خیز کے مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں کیالا رینیکے کے 45 رنز کی مدد سے 125 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کیلیے 126 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی اوپنر کمالینی اور تریشا لیڈ نے 60 رنز کی شراکت داری کر کے ٹیم کی پوزیشن...
بھارت نے کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ اپنے نام کر لیا۔ جنوبی افریقا کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں حاصل کر لیا اور بڑی کامیابی کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (پی ایم ایم اے ایف) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند نے میامی میں کراٹے کمبیٹ (کے سی) 52 ایونٹ میں 3 مرتبہ چیمپیئن بننے والے ایڈگرس اسکریورز کو 0 ۔7 سے شکست دے کر اپنے لائٹ ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ کے سی 52 عالمی کراٹے ایم ایم اے سیریز کا حصہ ہے جس کے مقابلوں میں دُنیا بھر سے فائٹر حصہ لیتے ہیں۔ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رند نے 2011 میں صوبائی سطح کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنا پہلا مارشل آرٹس ٹائٹل جیتا تھا۔ انہوں نے پہلا قومی ٹائٹل 2019 میں جیتا تھا جب انہوں نے شمال مغربی...
بھارتی ٹی وی اداکار کرن ویر مہرا نے معروف بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرن ویر مہرا نے بگ باس 18 کے فائنل میں ساتھی ویوین ڈسینا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ساڑھے 3 ماہ سے زائد جاری رہنے والے اس مقابلے میں رجت دلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میڈیا کے مطابق ٹائٹل جیتنے والے کرن ویر مہرا کو 50 لاکھ بھارتی روپے کی انعامی رقم اور ایک چمچماتی ٹرافی دی گئی۔ اس سے قبل گزشتہ سال معروف بھارتی ریئلٹی شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 14 کا ٹائٹل بھی کرن ویر مہرا اپنے نام کر چکے ہیں۔ بگ باس...
پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔ سارک اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل کولمبو میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی۔ یہ بھی پڑھیں محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپیئن بن گئے، بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ برابر محمد آصف نے اپنے حریف کے خلاف 0-5 سے کامیابی اپنے نام کی ہے۔ یاد رہے کہ محمد آصف تیسری سارک چیمپیئن شپ میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے ہوا، محمد آصف نے 3-5 کے فریم اسکور سے فتح اپنے نام کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کا ویزا دینے سے انکار، پاکستانی اسنوکرز ورلڈ...