Express News:
2025-11-23@16:38:01 GMT

پاکستان نے عالمی کپ اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

پاکستان نے عالمی کپ اسنوکر ٹیم چیمپیئن شپ 2025 اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں ہونے والی عالمی کپ ٹیم اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان نے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کو دو کے مقابلے میں تین فریم سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان کے سابق عالمی چیمپیئن اور موجودہ ماسٹرز عالمی چیمپیئن محمد آصف اور اسجد اقبال پر مشتمل جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جوڑی کو شکست سے ہمکنار کیا۔، ٹرافی کا فیصلہ آخری فریم میں ہوا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے روایتی حریف بھارت کو 1۔3 دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

دریں اثناچئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف اور اسجد اقبال کو مبارکباد دی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ محمد آصف اور اسجد اقبال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل میں فتح حاصل کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا، دونوں کھلاڑی اور کوچ بھی مبارکباد ہیں،پاکستان ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔

پاکستان اسنوکر اینڈ بلئیرڈ ایسوسی ایشن کے چئیرمین عالمگیر شیخ نے بھی اس عظیم فتح پر پاکستانی جوڑی کو مبارکباد دی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر شخصیات نے بھی ٹائٹل جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد آصف اور اسجد اقبال فائنل میں

پڑھیں:

گلوبلائزیشن کے دور میں تعلیمی پروگراموں کو عالمی تقاضوں کے مطابق وسعت دینا ناگزیر: وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور فارغ التحصیل طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔

اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے باصلاحیت نوجوان پاکستان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج گلوبلائزیشن کے دور میں جامعات کے تعلیمی پروگراموں کو صرف مقامی مسائل تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ عالمی تقاضوں کے مطابق وسعت دینا ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتا: عراق، ایران اور شام میں کہاں گئے؟ وزیر مذہبی امور کا انکشاف

سردار محمد یوسف نے ایکسچینج پروگرامز کے تحت 100 سے زائد فلسطینی طلبا کو پاکستانی یونیورسٹی سے ڈگریاں مکمل کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تعلیم اور تحقیق ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے پاکستان ترقی کر سکتا ہے اور دنیا پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت پیدا کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کا بنیادی کردار نوجوان نسل کو عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور بہتر مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ جامعات کو نوجوانوں کی کردار سازی، اخلاقی اقدار کے فروغ اور مضبوط ہیومن کیپٹل کی تیاری پر بھی بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اور یہی نوجوان قوم کی ترقی کی بنیاد ہیں، اس لیے انہیں درست سمت، اعتماد اور مناسب مواقع فراہم کرنا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جدید تعلیم کا حصول اور تعلیمی نظام میں بہتری ہماری ترجیح ہے، انوار الحق کاکڑ

اپنی تقریر میں سردار محمد یوسف نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈگری کسی منزل کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن والدین اور اساتذہ کے لیے بھی فخر کا دن ہے جنہوں نے محنت اور محبت کے ساتھ طلبہ کو اس مقام تک پہنچایا۔

وفاقی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ یہ وقت آرام کا نہیں بلکہ ملک کی خدمت اور ترقی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو عملی شکل دینے کا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جامعات سردار محمد یوسف کنووکیشن

متعلقہ مضامین

  • محمد آصف اور اسجد اقبال نے  ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا؛ چیئرمین پی سی بی محسن  نقوی 
  • اسنوکرٹیم ورلڈ کپ: ہانگ کانگ کو شکست، پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا
  • پنجاب یونیورسٹی نے 16 سال بعد آل پاکستان باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ جیت لی
  • پنجاب یونیورسٹی باڈی بلڈنگ ٹیم کا کارنامہ، 16 سال بعد چیمپیئن بن گئی
  • سی پیک فیز 2 میں کون سے 5 نئے کوریڈور شامل ہیں؟ احسن اقبال نے بتا دیا
  • اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ: پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا     
  • گلوبلائزیشن کے دور میں تعلیمی پروگراموں کو عالمی تقاضوں کے مطابق وسعت دینا ناگزیر: وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف
  • پاک کینیڈا معیشت میں بزنس کمیونٹی پُل کا کردار ادا کر رہی ہے: پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم
  • اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے: احسن اقبال