اسنوکرٹیم ورلڈ کپ: ہانگ کانگ کو شکست، پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
مسقط (ویب ڈیسک)مسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان بیسٹ آف فائیو فریمز کا مقابلہ پاکستان نے 2-3 سے جیت لیا، قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مین اور نیسن وان کو شکست سے دو چار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی اسنوکر پلیئرز نے بھارتی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔سیمی فائنل مقابلے میں محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے بھارت کے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کا شاندار مقابلہ کرتے ہوئے 3-1سے فتح اپنے نام کی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان میں ڈیجیٹل سفر کا آغاز، ٹرانس ورلڈ کی سی می وی 6 کیبل کراچی پہنچ گئی۔
حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل سفر کا آغاز کردیا گیاجس سے حکومت کے باقی ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ جڑنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔تفصیل کے مطابق ٹرانس ورلڈ کی جانب سے ساحل سمندر پر سی می وی 6 سب میرین کیبل پھیلانے کا کام جاری ہے۔ سی می وی 6 کیبل ہاکس بے کے ساحل پر پہنچ گئی ہے۔ سائو تھ ایسٹ ایشیا، میڈل ایسٹ ، ویسٹرن یورپ 6 کیبل 21700 کلو میٹرلمبی ہے۔ سب میرین کیبل پاکستان کو دنیا کے بیشتر ممالک سے جوڑے گی. سی می وی 6 سب میرین کیبل سنگاپور سے شروع ہوکر فرانس تک جاتی ہے جس کا ایک پوائنٹ کراچی بھی ہے۔ٹرانس ورلڈ اس سے پہلے بھی تین سب میرین کیبل پاکستان میں لاچکے ہیں۔ سب میرین 2005، دوسری 2015 اور تیسری 2024 میں پاکستان میں آئی۔ سی می وی 6 ٹرانس ورلڈ کی چھوتی سب میرین کیبل ہے۔ سی می وی 6 سولہ بڑی کمپنیوں کا کنسورشیم ہیں۔ سی می وی 6 سے پاکستان کی انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوگی۔