سٹی 42: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے  ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف اور اسجد اقبال کو مبارکباد  دی ۔

محسن  نقوی  نے کہا محمد آصف اور اسجد اقبال نے  ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ محمد آصف اور اسجد اقبال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل میں فتح حاصل کی۔پاکستان کے  کھلاڑیوں نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا ۔

پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

محسن نقوی نے کہا دونوں کھلاڑیوں اور کوچز کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔پاکستان ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محمد آصف اور اسجد اقبال

پڑھیں:

سنوکر ٹیم ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا

مسقط (ویب ڈسیک) سنوکر ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت کے خلاف تین، ایک کی فتح کے ساتھ پاکستان ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا، سنوکر ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے پہلے سنگل میں پنکج ایڈوانی نے اسجد اقبال کو شکست دے کر برتری حاصل کی تاہم دوسرے سنگل میں محمد آصف نے برجیش دامانی کو ہرا کر مقابلہ برابر کیا۔

اسجد اقبال اور محمد آصف کی جوڑی نے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کی ٹیم کو ہرایا، محمد آصف نے دونوں سنگلز جیتنے کے علاہ ڈبل کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا، ریورس سنگل میں محمد آصف نے پنکج ایڈوانی کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے عالمی کپ اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی
  • اسنوکرٹیم ورلڈ کپ: ہانگ کانگ کو شکست، پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا
  • ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز فائنل، محسن نقوی دوحہ پہنچ گئے
  • سنوکر ٹیم ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا
  • نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط ہیں، محسن نقوی کا سخت ردعمل،سابق چیئر مین اور موجودہ چیئر مین آمنے سامنے
  • ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی کل دوحا روانہ ہونگے
  • ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی کل دوحا روانگی متوقع
  • محسن نقوی کی قومی دن پر سلطنت عمان کی قیادت ‘عوام کو مبارکباد
  • اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے: احسن اقبال