وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے حملے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

وزیرِ داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کو غیر متزلزل نہیں کر سکتیں، قوم اور ریاست امن دشمنوں کے سامنے متحد کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

فتنہ الخوارج سے امریکی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد

سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں، امریکی ساختہ اسلحہ اور جدید آلات برآمد
دہشت گرد گروہ پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں استعمال کر رہے ہیں،سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے امریکی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج سے بڑی تعداد میں امریکی ساختہ اسلحہ اور جدید آلات برآمد ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ضبط کیے گئے ہتھیاروں پر واضح نشانات موجود ہیں کہ یہ امریکی حکومت کی ملکیت ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ اور آلات وہی ہیں جو امریکی فوج اور نیٹو افواج افغانستان سے انخلا کے دوران چھوڑ گئی تھیں، جنہیں بعدازاں دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کر رہے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں ایم فور، ایم 16 سمیت جدید خودکار اسلحہ اور اسٹیل ہیڈ گولیاں برآمد ہوئیں ، جوبلٹ پروف جیکٹ سے بھی گزرسکتی ہیں۔فتنہ الخوارج سے نائٹ ویژن گاگلزاور دیگر جدید آلات سمیت امریکی فوج اور نیٹو کے زیر استعمال اعلیٰ معیار کا دھماکاخیز مواد اور تاریں بھی برآمد ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید امریکی اسلحے کے استعمال سے فتنہ الخوارج رات کے وقت بھی حملوں کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے خطرات میں اضافہ ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
  • پل کو اڑانے کا دہشتگرد منصوبہ ناکام بناکر پولیس نے بنوں کو بڑی تباہی سے بچایا؛ وزیرداخلہ
  • فتنہ الہندوستان اور ان کے سہولت کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی؛ محسن نقوی
  • بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک
  • رپورٹرز ودآوٹ بارڈرز کی کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپے کی مذمت
  • فتنہ الخوارج سے امریکی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد
  • بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ‘ 7 افراد جاں بحق
  • فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں:محسن نقوی