ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
قطر میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ میں کھیلے گئے گروپ میچ میں پاکستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت اے کی ٹیم 19 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انڈیا کے سوریاونسی 45 اور نمن 35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
شاہینز کے شاہد عزیز نے 3، معاذ صداقت اور سعد مسعود نے 2،2 جبکہ سفیان مقیم، عبید شاہ اور احمد دانیال نے ایک ایک کھلاڑی کو شکار بنایا۔
بھارت کی جانب سے دیے گئے 137 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو کٹوں کے نقصان پر 13.
What a proud moment for Pakistan and for the Board today! ????????✨
Our Pakistan Shaheens defeated India A by 8 wickets, chasing down the target in just 13.2 overs.
A dominant, fearless and unforgettable performance in the Asia Cup Rising Stars Tournament in Doha.
Superb cricket by… pic.twitter.com/ZmnAtXQhKA
پاکستان اے کے معاذ صداقت 79 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے انہوں نے 47 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے یہ رنز بنائے۔ محمد فائق بھی 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان اے کے محمد نعیم 14 اور یاسر 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اُدھر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے شاندار فتح پر شاہینز کے کھلاڑیوں کو داد دی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت کے بھوجپوری سپر اسٹارز بھی انتخابی دنگل میں؛ کون جیتا کون ہارا ؟
بھارتی ریاست بہار کے انتخابات اس لیے بھی عوام کی توجہ اور دلچسپی کا محور ہوتے ہیں کہ بھوجپوری فلم انڈسٹری کے متعدد سپر اسٹارز بھی میدان میں مقابلے کے لیے اترتے ہیں۔
ماضی میں بھوجپوری فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار روی کشن، منوج تیواری اور نروواہ سمیت متعدد فنکار الیکشن جیت چکے ہیں۔
رواں برس 2025 کے الیکشن میں بھی سپر اسٹارز کھیساری لال یادیو اور رتیش پانڈے نے بھی اپنی اپنی قسمت آزمائی۔
کھیساری لال یادیو نے RJD کے ٹکٹ پر چھپرا کے حلقے سے انتخاب لڑا جب کہ رتیش پانڈے جن سوراج کے ٹکٹ پر کرگہار سے میدان میں اترے۔
دونوں اداکاروں کے جلسوں میں عوام کا جم غفیر امڈ آتا تھا اور ان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے دور دور سے دوڑے چلے آتے تھے۔
تاہم جب انتخابی نتائج سامنے آئے تو یہ دونوں سپر اسٹارز الیکشن ہار گئے جب کہ سپر اسٹار پون سنگھ کی اہلیہ اپنے شوہر کے مکمل سپورٹ کے باجود کامیاب نہ ہوسکیں۔
بھوجپوری انڈسٹری کو مردوں کی انڈسٹری کہا جاتا ہے جہاں صرف ہیرو ہی پوری فلم میں حاوی ہوتا ہے اور مداحوں میں بھی ہیروز ہی مقبول ہیں۔
حالیہ الیکشن میں چند اداکاراؤں نے بھی حصہ لیا لیکن ان میں سے بھی کوئی ایک بھی کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔
اس کے برعکس نووارد اور نوجوان گلاکارہ میتھالی ٹھاکر نے بی جے پی کے ٹکٹ اپنے حلقے سے کامیابی حاصل کرلی۔
میتھالی ٹھاکر نے نہ صرف انتخابی معرکہ سر کرلیا بلکہ وہ ریاستی اسمبلی میں اب تک کی سب سے کم عمر رکن بھی بن گئی ہیں۔