گورنر سندھ کا روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹا ف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں ٹریفک حادثات قیمتی جانیں نگل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیور اور ناقص سڑکیں بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔گورنر سندھ نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد حادثات میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے، جبکہ عوامی آگاہی مہمات حادثات کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ڈرائیوروں کی مناسب تربیت حادثات کے خطرات کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں سختی عوامی تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثات سے بچاؤ کے لیے حکومت اور عوام کو مل کر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔علاوہ ازیں گورنر سندھ نے واضح کیا کہ عدم برداشت کے خاتمے کے لیے قانون، تعلیم اور شعور کی مضبوطی ناگزیر ہے۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کی پہچان ہم آہنگی، بھائی چارہ اور مختلف ثقافتوں کا احترام ہے، اور یہی اقدار صوبے کی اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اختلافِ رائے کے باوجود ایک دوسرے کو قبول کریں، کیونکہ رواداری کمزوری نہیں بلکہ مضبوط کردار اور اعلیٰ اخلاق کی علامت ہے۔گورنر سندھ نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ برداشت، امن اور انسانی وقار کا پیغام عام کریں تاکہ معاشرہ مزید مستحکم اور خوشحال بن سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
اجتماع عام تقریب نہیں، عزم وتجدید وفا کا پیغام ہے، رخشندہ منیب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-08-28
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے اندرون سندھ کا دورہ کیا۔ سندھ کی ناظمات اضلاع کے اجلاس میں لاہور مینار پاکستان پر 21-22-23 نومبر کوہونے والے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام کمیٹیوں کے کام کی نگرانی کی اور ذمے داران کو جامع بریفنگ دی۔اس موقع پر مختلف کمیٹیوں کی کارکردگی، اہداف اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔ ناظمہ صوبہ نے شرکاء کو اجتماع عام کی اہمیت، تنظیمی نظم و ضبط اور تحریکی پیغام کی مؤثر ترسیل پر زور دیا ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ خواتین کی محنت، نظم اور جذبہ و عمل سے اجتماعِ عام ایک تاریخی اجتماع ثابت ہوگا۔نائب ناظمہ سندھ اور ناظمہ اجتماع عام عذرا جمیل و دیگرذمے داران بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ناظمہ صوبہ نے مزیدکہا کہ اجتماعِ عام صرف ایک پروگرام نہیں، یہ عزم و تجدیدِ وفا کا پیغام ہے۔انہوں نے کمیٹی ذمے داران کو ہدایت کی کہ ہر شعبہ اپنی ذمے داری کو عبادت سمجھ کر ادا کرے، تاکہ اجتماع کا پیغام ہر دل میں جگہ بنائے اور بدل دو نظام کا نعرہ پوری قوت سے ابھر کر سامنے آئے۔اجلاس میں انتظامات، نظم و ضبط، مہمان نوازی، ٹرانسپورٹ، تزئین و آرائش، میڈیا، تربیت اور رہنمائی سمیت تمام کمیٹیوں نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔ رخشندہ منیب نے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ مراحل کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں معتمدہ سندھ اور ناظمہ اجتماعِ عام عذرا جمیل، نائب ناظمات اسما ادریس، فخر النساء اور عائشہ ظہیر سمیت صوبائی ٹیم کی متعدد ذمے داران شریک تھیں۔اندرون سندھ کے ذیلی اضلاع حیدرآباد، دادو، سانگھڑ، میرپور خاص اور مٹیاری کی ناظمات نے بھی اپنی تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔رخشندہ منیب نے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا نظم، محنت اور جذبہ عمل اس اجتماع کو ایک تاریخی اجتماع بنائے گا اوربدل دو نظام کا نعرہ ہی عوامی امیدوں کا ترجمان بن کر سامنے آئے گا۔
حیدر آباد، جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب اجتماع عام لاہور کی تیاریوں کے سلسلے میںسندھ کی ناظمات اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہی ہیں