رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 755 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں رواں سال کے دوران مختلف علاقوں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 755 ہوگئی اور 10 ہزار 800 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔چھیپا فاونڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جان لیوا حادثات میں مجموعی طور پر 755 افراد زندگی سے محروم ہوگئے، جس میں 589 مرد، 73 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار 856 افراد زخمی بھی ہوئے، جس میں 8 ہزار 487 مرد، ایک ہزار 703 خواتیں، 509 بچے اور 157 بچیاں شامل ہیں۔چھیپا فاونڈیشن کے مطابق شہر میں 317 روز میں اب تک ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا حادثات میں مجموعی طور پر 227 افراد جاں بحق ہوئے، جس میں سب سے زیادہ 86 جان لیوا حادثات کا ذمہ دار ٹریلر نکلا اور 50 افراد واٹر ٹینکر کی ٹکر، 40 افراد ڈمپر کی ٹکر، 31 افراد بس کی ٹکر اور مزدا کے ٹکر سے 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حادثات میں جان لیوا
پڑھیں:
لاہور، حکومت اور نابینا افراد کے مذاکرات کامیاب، ماہانہ 12 ہزار روپے ملیں گے
ترجمان کے مطابق 3 فیصد جاب کوٹہ میں افراد باہم معذوری کی تمام کیٹگریز کو مساوی نمائندگی دی گئی ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے نابینا افراد سمیت تمام معذور افراد کیلئے علیٰحدہ جاب کوٹہ بھی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ مزید برآں، تمام محکموں کو معذوری کوٹے پر فوری عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے نابینا افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ترجمان محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قواعد و ضوابط کے مطابق صوبے بھر کے 5 ہزار رجسٹرڈ نابینا افراد کو ماہانہ 12 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے سراپا احتجاج نابینا افراد کے نمائندگان کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر محکمہ کے سینئر افسران نے مظاہرین سے مذاکرات کیے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر طارق قریشی سمیت دیگر افسران نے نابینا افراد کے نمائندگان سے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق 3 فیصد جاب کوٹہ میں افراد باہم معذوری کی تمام کیٹگریز کو مساوی نمائندگی دی گئی ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے نابینا افراد سمیت تمام معذور افراد کیلئے علیٰحدہ جاب کوٹہ بھی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ مزید برآں، تمام محکموں کو معذوری کوٹے پر فوری عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے اور معذوری کوٹہ کی خالی اسامیوں کو مشتہر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت نابینا افراد کو مالی ریلیف اور سماجی تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں۔