بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی طیارہ پی سی 7 چنئی کے ضلع چنگل پٹو میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی۔
VIDEO | Tamil Nadu: An Air Force training aircraft crashed near Thiruporur in Chengalpattu district.
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/SPPRXri1mO
— Press Trust of India (@PTI_News) November 14, 2025
رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 سال کے دوران بھارتی فضائیہ کو 550 سے زیادہ فضائی حادثات کا سامنا رہا ہے، جن میں 150 سے زیادہ پائلٹس اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ حالیہ حادثات فضائی نظام میں کمزوری، پائلٹس کی ناکافی تربیت اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔
بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی فضائیہ طیارہ گر کر تباہ وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ طیارہ گر کر تباہ وی نیوز بھارتی فضائیہ
پڑھیں:
جیارجیا-آذربائیجان سرحد پر طیارہ حادثہ، ترکیے کے 20 فوجی جاں بحق
ANKARA:ترکیے کی وزارت دفاع نے جیارجیا اور آذربائیجان کی سرحد پر گزشتہ روز گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں 20 فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
انادولو کی رپورٹ کے مطابق ترک قومی وزارت دفاع نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 20 فوجی اہلکاروں کے نام جاری کردیے ہیں جو طیارے میں سوار تھے۔
وزارت دفاع سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جاں بحق فوجیوں میں ایک لیفٹننٹ جنرل، دو میجر، دو فرسٹ لیفٹننٹ بھی شامل ہیں۔
وزیردفاع یاسر گولر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہیرو 11 نومبر 2025 کو اس وقت شہید ہوگئے جب سی-130 ملیٹر کارگو آذربائیجان سے واپسی میں جیارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اپنی طرف سے اور وزارت قومی دفاع کے ارکان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور جاں بحق اہلکاروں کے حق میں دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: ترک فوجی طیارہ سی-130 گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ
ترک فوجی کارگو جہاز سی-130 گزشتہ روز آذربائیجان سے ترکیے آتے ہوئے جیارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں عملے کے ارکان سمیت 20 اہلکار سوار تھے۔
صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز فوجی طیارے کے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ طیارہ حادثے میں جانی نقصان کا تعین نہیں ہوسکا۔