ترکیہ کے محکمہ جنگلات کا طیارہ کوریشیا میں گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یومکلی نے بتایا ہے کہ یورپی ملک کروشیا میں لاپتہ ہونے والے ترک شعبہ جنگلات کے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔

ابراہیم موکلی نے بتایا کہ ترک ڈائریکٹوریٹ آف فارسٹری کے آگ بجھانے والے 2 طیارے ایک طے شدہ پروگرام کے مطابق مرمت اور دیکھ بھال کے لیے کروشیا کے زگریب ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

زگریب ہوائی اڈے پر دونوں طیاروں اور ان کے عملے نے ایک رات قیام بھی کیا، جہاں سے اگلے دن ان دونوں طیاروں نے ترکی کے لیے روانہ ہونا تھا، اگلے دن شیڈول کے مطابق دونوں طیارے زگریب ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے، تاہم موسم کی خرابی کی باعث دونوں طیاروں کو کروشیا کے ریجیکا ایئرپورٹ پر واپس بلایا گیا، تاہم دو میں سے ایک طیارہ واپس نہیں آسکا اور مقامی وقت کے مطابق اس کا رابطہ شام 6 بجکر 25 منٹ پر منقطع ہوگیا تھا۔

حادثے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے ایک اور ترک طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا، حادثے کے نتیجے میں جہاز پر سوار 20 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

ترک فوجی طیارہ سی-130 گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ،ریسکیوآپریشن شروع

انکرہ (ویب ڈیسک)ترک فوجی کارگو طیارہ سی-130 آذربائیجان سے واپسی کے دوران جیورجیا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ترک خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ترک سی-130 فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے آرہا تھا کہ جیورجیا اور آذربائیجان کی سرحد کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

طیب اردوان نے بتایا کہ ہماری امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور شہیدوں کے لیے ہماری دعائیں۔

ترک وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ جیورجیا کے حکام کے تعاون کے ساتھ ریسکیو اور تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ علی یرلیکیا نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیورجیا کے وزیرداخلہ سے طیارہ حادثے پر بات کی ہے جو خود جائے وقوع کی طرف جا رہے ہیں۔

ترک کمیونیکیشنز ڈائریکٹڑ برہانیتن دوران نے بتایا کہ تلاش اور ریسکیو حادثے کی اطلاع ملتے ہی شروع کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے مصدقہ خبروں کے لیے حکام کی جانب سے جاری کی گئی معلومات پر یقین کریں اور غیرمصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارہ حادثے میں تاحال جانی نقصان کی رپورٹ نہیں آئی ہے تاہم ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ طیارے میں سوار افراد کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کروشیا میں ترک فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
  • ترکیہ کا فوجی طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، عملے کے تمام 20 اہلکار جاں بحق
  • پاکستان کا سی 130 طیارے کے المناک حادثہ پر ترکیہ کی عوام سے اظہار ہمدردی
  • اسحاق ڈار کا ترکیہ کے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ C 130 جارجیا میں گرکر تباہ
  • ترک فوجی طیارہ سی-130 گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ،ریسکیوآپریشن شروع
  • ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ ا گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ
  • ترک فوجی طیارہ سی-130 گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ
  • ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گرکر تباہ