فرید آباد پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ملی مشتبہ ماروتی بریزا کار کی جانچ جموں و کشمیر پولیس کررہی ہے، مشتبہ کار ملنے کے بعد اینٹی بم دستہ کو بلا کر گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں لال قلعہ کے قریب کار دھماکہ کے ملزم ڈاکٹر عمر محمد کے پلوامہ واقع گھر کو بھارت کی سیکورٹی ایجنسیوں نے آج "آئی ای ڈی" سے اڑا دیا۔ دہشت گردی کے خلاف کی جا رہی سخت کارروائی کے تحت سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر پورے عمل کو منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا۔ دھماکہ کی جانچ میں اب تک کئی بڑے انکشافات ہو چکے ہیں۔ دھماکہ سے جڑی مزید ایک کار جمعرات کو فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی پارکنگ میں ملی۔ پولیس کے مطابق یہ کار ڈاکٹر شاہین شاہد کے نام پر رجسٹرڈ ہے، جسے پہلے ہی ـوہائٹ کالر ٹیرر ماڈیول" معاملہ میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

فرید آباد پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ملی مشتبہ ماروتی بریزا کار کی جانچ جموں و کشمیر پولیس کر رہی ہے۔ مشتبہ کار ملنے کے بعد اینٹی بم دستہ کو بلا کر گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ یونیورسٹی احاطہ میں کھڑی دیگر گاڑیوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے اور ان کے مالکان کی جانکاری کی تصدیق ہو رہی ہے۔ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ دھماکہ کے کلیدی ملزمین ڈاکٹر عمر محمد، ڈاکٹر مزمل احمد اور ڈاکٹر شاہین شاہد نے اپنی پوری منصوبہ بندی انکرپٹیڈ سوئس میسجنگ ایپ کے ذریعہ کی اور اسی سے اپنے "ٹیرر مشن" کو "کو آرڈنیٹ" کیا۔ دھماکہ والی جگہ سے ملے ڈی این اے سیمپل سے تصدیق ہوئی ہے کہ لال قلعہ کے پاس دھماکہ والی سفید ہونڈئی آئی 20 کار کو ڈاکٹر عمر ہی چلا رہا تھا۔

جمعرات کو ہریانہ کے نوح میں بھی چھاپہ ماری کی گئی تھی، جہاں پنانگوا سے کھاد اور بیج فروخت کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔ شبہ ہے کہ ملزمین نے اسی دکان سے کثیر مقدار میں این پی کے کھاد خریدی تھی۔ اس کے علاوہ جانچ ٹیم نے بدھ کو فرید آباد کے کھنڈاولی گاؤں میں ماڈیول کی دوسری کار (لال رنگ کی فورڈ ایکوسپورٹ) بھی برآمد کی۔ اس کار کو گاؤں میں پارک کرنے والے شخص کو فرید آباد پولیس نے پکڑ کر دہلی پولیس کے حوالے کیا۔ بھارتی ایجنسیوں کی جانچ میں انکشاف ہوا کہ شورش پسندوں نے آئی ای ڈی لے جانے کے 3 کاریں خریدی تھیں۔ اس کے سبب دہلی پولیس نے شہر کے سبھی تھانوں، چوکیوں اور بارڈر پوائنٹس پر الرٹ جاری کر دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عمر کی جانچ رہی ہے

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار